Tuesday , October 16 2018
Home / ہندوستان / انتخابی فتح ، ترقی کی کامیابی ، مودی کا ردعمل

انتخابی فتح ، ترقی کی کامیابی ، مودی کا ردعمل

نئی دہلی ۔18 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے گجرات اور ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات میں اپنی پارٹی کی کامیابی کے رجحان پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دونوں ریاستوں کے انتخابی نتائج سے ترقی اور بہتر حکمرانی کی سیاست کی بھرپور تائید کا اشارہ ملتا ہے ۔ وزیراعظم مودی نے اپنے سلسلہ اور ٹوئیٹس میں کہا کہ ’’بی جے پی پر بھروسہ اور چاہت کے لئے میں گجرات اور ہماچل پردیش کے عوام کا خندہ پیشانی کے ساتھ شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ میں انھیں ( عوام کو ) یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ان دونوں ریاستوں کی ترقی کے سفر کو مزید آگے بڑھانے اور عوام کی انتھک خدمت کے لئے ہم کوئی کسر باقی نہیں رکھیں گے ‘‘ ۔ انھوں نے کہاکہ نتائج نے بتادیا ہے کہ بہتر حکمرانی اور ترقی کی سیاست کو بھرپور تائید و حمایت حاصل ہوئی ہے ۔ مودی نے کہاکہ ’’بی جے پی ورکرس کی انتھک محنت کو میں سلام کرتا ہوں جن کی محنت کی بدولت یہ متاثرکن فتوحات حاصل ہوئی ہیں‘‘ ۔ مودی نے ہندی میں ایک اور ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ ترقی کی جیت ہے اور گجرات کی جیت ہے ‘‘۔

TOPPOPULARRECENT