Friday , September 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / انتخابی مبصر کا دورہ سرپور ٹاؤن

انتخابی مبصر کا دورہ سرپور ٹاؤن

سرپور ٹاؤن۔/16اپریل،( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن مستقر میں آج حلقہ پارلیمان عادل آباد مبصر جناب ایم اے حکیم نے تحصیلدار آفس کا دورہ کرتے ہوئے افس ریکارڈ کے ہمراہ تمام امیدواروں کے اخراجات کی جانچ پڑتال کی ۔ اس موقع پر سرپور ٹاؤن الیکشن آفیسر سرینواس ریڈی، تحصیلدار سرپور ٹاؤن سرینواس کے علاوہ متعلقہ عہدیداروں اور حلقہ اسمبلی امیدوار بھی موجود تھے۔حلقہ پارلیمان عادل آباد مبصر ایم اے حکیم نے کہا کہ تمام پارٹی امیدواروں کو چاہیئے کہ الیکشن قانون کے مطابق اخراجات کرنے ہوں گے۔ امیدوار الیکشن قانون کے خلاف زیادہ اخراجات کرنے پر سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا گیا اور متعلقہ عہدیداروں اور تحصیلدار آفس میں اخراجات کی تفصیلات داخل کرنے کی ہدایت جاری کی۔

سابق وزیر سبیتا اندرا ریڈی کی
انتخابی مہم
شاہ آباد( چیوڑلہ)۔ /16اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابق وزیر داخلہ پی سبیتا اندرا ریڈی 17اپریل بروز جمعرات شاہ آباد منڈل کا دورہ کرتے ہوئے کانگریس امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلائیں گے۔ اس موقع پر سردار نگر مارکٹ کمیٹی چیرمین این رویندر ریڈی نے پارٹی کارکنوں سے سبیتا اندرا ریڈی کا والہانہ استقبال کرنے کی اپیل کی۔

TOPPOPULARRECENT