Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / انتخابی مہم میں ٹی آر ایس کو دیگر پارٹیوں پر سبقت

انتخابی مہم میں ٹی آر ایس کو دیگر پارٹیوں پر سبقت

کیشو راؤ اور پی جناردھن ریڈی کی دختر کو ٹی آر ایس ٹکٹ ، تلگو دیشم بی جے پی اتحاد کو بہتر مظاہرہ کی توقع
حیدرآباد ۔ 16 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : حکمراں تلنگانہ راشٹریہ سمیتی اور اپوزیشن پارٹیوں کانگریس ، تلگو دیشم ، بی جے پی اتحاد کے امیدواروں نے بڑی تعداد میں اپنے پرچہ جات نامزدگی داخل کی ہے ۔ 2 فروری کو منعقد ہونے والے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن انتخابات کے لیے تمام پارٹیوں میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی مہم شروع ہوئی ۔ پرچہ جات نامزدگی کا کل آخری دن ہے ۔ 21 جنوری کو پرچہ جات نامزدگیاں واپس لینے اور تنقیح کی آخری تاریخ ہے ۔ 2  فروری کو صبح 7 بجے سے 5 بجے تک رائے دہی ہوگی ۔ 5 فروری کو دونوں کی گنتی کی جائے گی ۔ کانگریس اور مجلس نے 2009 کے انتخابات میں اتحاد کیا تھا اس مرتبہ بی جے پی اور تلگو دیشم نے اتحاد کیا ہے ۔ اور دونوں پارٹیوں کے درمیان بلدی وارڈس کی بھی تقسیم عمل میں آئی ہے ۔ تلگو دیشم 87 ڈیویژنس پر مقابلہ کرے گی ۔ جب کہ بی جے پی 63ڈیویژنس پر اپنے امیدوار کھڑے کئے ہیں ۔ حکمراں ٹی ار ایس کی جانب سے وزیر پنچایت راج اور آئی ٹی کے ٹی راما راؤ فرزند کے چندر شیکھر اور دیگر وزراء نے انتخابات کے لیے اپنی مہم کا آغاز کیا ہے اور اپنے حریفوں پر سبقت لے لی ہے ۔ اگرچیکہ ٹی آر ایس نے تلنگانہ ریاست میں مضبوط قدم جمالیے ہیں لیکن حیدرآباد میں وہ بڑی طاقت نہیں ہے ۔ جہاں 70 لاکھ سے زائد آبادی ہے ۔ ٹی آر ایس نے 2009 کے بلدی انتخابات میں حصہ نہیں لیا تھا اس مرتبہ وہ تقریبا 100 نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے کے عزم کے ساتھ مہم چلا رہی ہے ۔ ٹی آر ایس نے جی ایچ ایم سی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کیا ان میں 24 ڈیویژنوں پر بی سیز اور 16 پر مسلم امیدواروں کو نامزد کیا گیا ۔ پارٹی کے سینئیر لیڈر کے کیشو راو کی دختر گدولا وجئے لکشمی اور کانگریس کے سابق لیڈر پی جناردھن ریڈی کی دختر وجیا ریڈی کو ٹی آر ایس ٹکٹ دیا گیا ۔ وجئے لکشمی بنجارہ ہلز سے اور وجیا ریڈی خیریت آباد سے مقابلہ کریں گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT