Monday , January 22 2018
Home / سیاسیات / انتخابی مہم چلانے کجریوال نے اپنی کار پارٹی امیدوار کو دیدی

انتخابی مہم چلانے کجریوال نے اپنی کار پارٹی امیدوار کو دیدی

روہتک ۔ 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اروند کجریوال کی نیلی رنگ کی ویگن آر کار اس وقت سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے اور اس حلقہ سے عام آدمی پارٹی کے امیدوار نوین جے ہند جنہیں کجریوال نے یہ کار بطور تحفہ دی ہے، کا کہنا ہیکہ اس کار کے ذریعہ عوامی توجہ کو اپنی جانب راغب کرتے ہوئے وہ 10 اپریل کو منعقد شدنی انتخابات میں کامیابی ضرور حاصل کریں گے۔ ی

روہتک ۔ 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اروند کجریوال کی نیلی رنگ کی ویگن آر کار اس وقت سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے اور اس حلقہ سے عام آدمی پارٹی کے امیدوار نوین جے ہند جنہیں کجریوال نے یہ کار بطور تحفہ دی ہے، کا کہنا ہیکہ اس کار کے ذریعہ عوامی توجہ کو اپنی جانب راغب کرتے ہوئے وہ 10 اپریل کو منعقد شدنی انتخابات میں کامیابی ضرور حاصل کریں گے۔ یاد رہیکہ اپنے پرچہ نامزدگی کے ادخال کے وقت انہوں نے جو حلف نامہ داخل کروایا ہے، مسٹر جے ہند نے اپنے اثاثہ جات میں نقد رقم صرف 1000 روپئے درج کی ہے

جبکہ اسٹیٹ بینک آف انڈیا میں 2700 روپئے ڈپازٹ ہیں، اس کے علاوہ دو انشورنس پالیسیاں ہیں اور چاندی جس کی قیمت 3000 روپئے بتائی گئی ہے۔ مسٹر جے ہند اس کے علاوہ عام آدمی پارٹی کے ایک مقامی بینک اکاونٹ میں دستخط کنندہ ہیں جس میں 55000 روپئے کے ڈپازٹ بتائے گئے ہیں۔ یہاں اس بات کا تذکرہ دلچسپ ہوگا کہ کجریوال نے دہلی اسمبلی انتخابات کی مہم چلانے کیلئے مذکورہ ویگن آر کا بہت زیادہ استعمال کیا تھا۔ یہی نہیں بلکہ جب وہ وزیراعلیٰ کے جلیل القدر عہدہ پر فائز ہوئے تھے تو اس وقت بھی یہی کار ان کے زیراستعمال تھی لیکن جب انہیں یہ پتہ چلا کہ مسٹر جے ہند (جو ایک بے لوث سماجی کارکن ہیں) کو انتخابی مہم چلانے میں مشکلات کا سامنا ہے تو انہوں نے یہ کار انہیں دیدی۔

مسٹر جے ہند اس حلقہ سے دو مرتبہ ایم پی رہ چکے اور سابق وزیراعلیٰ بھوپندر سنگھ ہوڈا کے فرزند دپندر سنگھ ہوڈا سے راست مقابلہ کررہے ہیں اور یہ تصور کرتے ہیں کہ مذکورہ کار ان کے لئے انتہائی خوش بخت ثابت ہوگی۔ 32 سالہ نوین جے ہند کا کہنا ہیکہ جس طرح یہ کار کجریوال کیلئے خوش بخت ثابت ہوئی بالکل اسی طرح ان کیلئے بھی ہوگی۔ نوین جے ہند ایک لوور میڈل کلاس خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ عام آدمی پارٹی ورکرس کا بھی یہی کہنا ہیکہ مذکورہ کار اس انتخابی حلقہ میں ’’سوپرہٹ‘‘ ثابت ہوئی ہے کیونکہ نوجوان طبقہ صرف کار کی ایک جھلک دیکھنے بے چین ہے اور جہاں جہاں سے یہ گذرتی ہے اور توقف کرتی ہے وہاں عوام کا ہجوم جمع ہوجاتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT