Tuesday , December 11 2018

انتخابی مہم کی تلخی کو دور کرنا حکومت کی ذمہ داری:تھرور

نئی دہلی15دسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) سابق مرکزی وزیر اور لوک سبھا میں کانگریس کے رکن ششی تھرور نے آج کہا کہ گجرا ت اسمبلی الیکشن مہم کے دوران کانگریس اور بی جے پی کے درمیان آئی تلخی کو دور کرنے کی ذمہ داری حکومت پر ہے ۔ تھرور نے یہاں پارلیمنٹ ہاوس کے احاطے میں نامہ نگاروں سے بات چیت میں تسلیم کیا کہ اس الیکشن کے دوران زبان کے استعمال کے لحاظ سیاسی معیار بہت نیچے چلا گیا تھا۔ اس تلخی کو دور کرنے کی پہل حکومت کی طرف سے ہونی چاہئے اور اسے مثبت پیغام دینا چاہئے ۔گجرات اور ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج کے سلسلے میں پولنگ کے بعد آئے سروے کو مستر دکرتے ہوئے انہوں نے دعوی کیا کہ کانگریس چھکا لگائے گی۔ تھرور نے کہا کہ انتخابات کے نتائج کے لئے اٹھار ہ دسمبر تک انتظار کیجئے ۔

TOPPOPULARRECENT