Saturday , December 16 2017
Home / دنیا / انتخابی مہم کی لفاظی پر ٹرمپ کو اوباما کی سرزنش

انتخابی مہم کی لفاظی پر ٹرمپ کو اوباما کی سرزنش

ڈلاس۔13مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر امریکہ بارک اوباما نے آج ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کو ان کی انتخابی مہم کے دوران اختیار کردہ لب و لہجہ پر سرزنش کی ۔ ڈیموکریٹک پارٹی کیلئے عطیہ جمع کرنے کی ایک تقریب میں جو ڈلاس میں منعقد کی گئی تھی اوباما نے ٹرمپ کی انتشار پسند تقاریر پر اُن کی سرزنش کی ۔ انہوں نے انتشار پسند تقریریں اپنی انتخابی مہم کے دوران کی ہیں ۔ اوباما نے کہا کہ اس کا مقصد شاید ’’ امریکہ کو دوبارہ عظیم بنانا‘‘ ہے اس لئے وہ امریکہ کو اُس کی عظمت سے پہلے محروم کردینا چاہتے ہیں ۔ اوباما کا یہ تبصرہ اُس وقت منظر عام پر آیا جب کہ شکاگو میں ڈونالڈ ٹرمپ کے جلسہ عام کے موقع پر پُرتشدد واقعات پیش آئے ۔ اوباما نے کہا کہ عوام چاہتے ہیں کہ امریکہ کو پہلے سے بہتر بنائیں لیکن وہ نہیں چاہتے کہ امریکہ کو اُس کے موجودہ مقام سے محروم کردیں اور اسے دوبارہ عظیم بنانے کی کوشش کریں ۔

TOPPOPULARRECENT