Wednesday , September 19 2018
Home / سیاسیات / انتخابی مہم کے درمیان ہاردک کی چوتھی سی ڈی وائرل

انتخابی مہم کے درمیان ہاردک کی چوتھی سی ڈی وائرل

احمد آباد۔ 14نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) گجرات میں انتخابی مہم کے درمیان کل ہی پاٹیدار ریزرویشن تحریک ( پاس ) کے لیڈر ہاردک پٹیل کی مبینہ سیکس سی ڈی ویڈیو کے بعد آج بھی ایسے ہی چار مبینہ ویڈیو وائرل ہوئے ہیں۔ یوٹیوب اور دیگر سوشل سائٹس پر جاری ہونے والی تین ویڈیو 10-10 منٹ کی اور ایک ویڈیو ڈیڑھ منٹ کی ہے ۔ ان کی تاریخ 22 اور 23 مئی دکھائی گئی ہے ، جن میں مبینہ طور پر ہاردک اور ان کے دو دیگر ساتھیوں کو ایک لڑکی کے ساتھ بستر پر دیکھا جاسکتا ہے تینوں نے اپنا سر منڈوا رکھا ہے ۔ پاٹیدار لیڈروں نے بھا ؤ نگر میں 21 مئی کو بڑے پیمانے پر بی جے پی حکومت کے خلاف احتجاج کیلئے اجتماعی طورپر اپنے سر منڈھوا لئے تھے۔اس سے پہلے کل ہاردک کی ایک سیکس ویڈیو جاری کی گئی تھی ۔ ہاردک نے ان سیکس سی ڈی کو بی جے پی کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جعلی ہیں اور انہیں بیرون ملک (بنکاک) میں تیار کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT