Wednesday , July 18 2018
Home / سیاسیات / انتخابی مہم کے لئے راہول گاندھی پھر پہنچے کرناٹک

انتخابی مہم کے لئے راہول گاندھی پھر پہنچے کرناٹک

شیوموگا (کرناٹک)۔ 3 اپریل ۔( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس صدر راہول گاندھی نے کرناٹک میں12 مئی کو ہونے والے اسمبلی الیکشن کی تشہیری مہم کیلئے آج یہاں سے اپنے پانچویں دور ے کی شروعات کی۔ راہول گاندھی دہلی سے چارٹرڈ طیارے سے کل ہبلی پہنچے تھے اور آج ہیلی کاپٹر سے یہاں آئے ۔ انہوں نے یہاں نو تعمیر ضلع کانگریس کمیٹی (ڈی سی سی) آفس کا افتتاح کیا۔ اس کے بعد انہوں نے پارٹی کے ’’جن آشیرواد یاترا‘‘ کے دوران روڈ شو میں حصہ لیا اور عوامی جلسہ سے خطاب کیا۔

TOPPOPULARRECENT