انتخابی نتائج مخالف حکومت لہر کا نتیجہ : سی پی آئی

نئی دہلی ۔19اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سی پی آئی نے آج مہاراشٹرا اورہریانہ کے انتخابی نتائج کو ’’ مخالف حکومت ووٹ ‘‘ اور کانگریس کے خلاف رائے دہی کا نتیجہ قرار دیا اور کہا کہ یہ نریندر مودی یا بی جے پی کی تائید نہیں ہے ۔ یہ دونوں ریاستوں میں برسراقتدار کانگریس کے خلاف اور حکومت مخالف رائے دہی کا نتیجہ ہے جس کا فائدہ بی جے پی کو حاصل ہوا

نئی دہلی ۔19اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سی پی آئی نے آج مہاراشٹرا اورہریانہ کے انتخابی نتائج کو ’’ مخالف حکومت ووٹ ‘‘ اور کانگریس کے خلاف رائے دہی کا نتیجہ قرار دیا اور کہا کہ یہ نریندر مودی یا بی جے پی کی تائید نہیں ہے ۔ یہ دونوں ریاستوں میں برسراقتدار کانگریس کے خلاف اور حکومت مخالف رائے دہی کا نتیجہ ہے جس کا فائدہ بی جے پی کو حاصل ہوا ہے کیونکہ کوئی متبادل موجود نہیں تھا لیکن اسے مودی لہر کے طور پر ظاہر کیا جارہا ہے ۔ سی پی آئی کے قومی سکریٹری ڈی راجہ نے کہا کہ مہاراشٹرا میں کانگریس ۔ این سی پی حکومت پر کئی بڑے اسکامس کا الزام تھا ۔ ہریانہ میں ہوڈا حکومت انتہائی غیرمقبول حکومتوں میں سے ایک تھی اسی لئے رائے دہندوں نے دونوں حکومت کے خلاف ووٹ دیا ۔

TOPPOPULARRECENT