Saturday , September 22 2018
Home / سیاسیات / انتخابی نتائج ‘مودی کی پالیسیوں کی جیت : یوگی

انتخابی نتائج ‘مودی کی پالیسیوں کی جیت : یوگی

لکھنو 18 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) گجرات اور ہماچل پردیش میں بی جے پی کی کارکردگی ان افراد کیلئے ایک سبق ہے جو سیاسی خیر سگالی کو فراموش کرچکے ہیں اور غیر پارلیمانی زبان استعمال کرتے ہیں۔ چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ نے یہ ریمارک کئے ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی نتائج در اصل وزیر اعظم نریندر مودی کی پالیسیوں کی کامیابی ہے ۔ آدتیہ ناتھ نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گجرات اور ہماچل پردیش کے نتائج ان افراد کیلئے ایک سبق ہیں جو سیاسی جذبہ خیر سگالی کو فراموش کرچکے ہیں اور غیر شائستہ زبان استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ وزیر اعظم کے تعلق سے سوال اٹھا رہے تھے انہیں اب ان کی قیادت کو تسلیم کرلینے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے مودی کو اس کامیابی پر مبارکباد دی ۔

TOPPOPULARRECENT