Saturday , November 25 2017
Home / سیاسیات / انتخابی نتائج مودی کی کارکردگی پر ریفرنڈم : کانگریس

انتخابی نتائج مودی کی کارکردگی پر ریفرنڈم : کانگریس

نئی دہلی ۔ /8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج کہا ہے کہ بہار انتخابی نتائج وزیراعظم نریندر مودی کی کارکردگی پر ریفرنڈم تھے اور اشارہ دیا کہ انہیں خود اپنی پارٹی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔ کانگریس جنرل سکریٹری شکیل احمد نے یہ اشارہ دیا کہ بی جے پی کی بہار اور اس سے پہلے دہلی میں شکست کے بعد سیاسی طاقتوں کی ازسرنو صف بندی ہوگی ۔ کیونکہ لوک سبھا انتخابات میں جو بلبلہ تیار کیا گیا تھا وہ اب پھٹ چکاہے ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی نتائج یقیناً مودی کی قیادت پر اثر انداز ہوں گے جس طرح سارا ملک وزیراعظم اور ان کی کارکردگی سے ناراض ہے اسی طرح بہار کے عوام بھی ناراض تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ نریندر مودی نے بہار میں 31 ریالیوں سے خطاب کیا حالانکہ عام طور پر وزیراعظم چار یا پانچ جلسوں سے خطاب کیا کرتے ہیں ۔ ایک اور پارٹی لیڈر راشد علوی نے انتخابی نتائج کو بی جے پی نہیں وزیراعظم کی کارکردگی کی شکست قرار دیا ۔

TOPPOPULARRECENT