Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / انتخابی نتائج کے بعد بڑے پیمانے پر فسادات کا امکان مرکزی انٹلی جنس کی رپورٹ

انتخابی نتائج کے بعد بڑے پیمانے پر فسادات کا امکان مرکزی انٹلی جنس کی رپورٹ

حیدرآباد 15 مئی ( سیاست نیوز) مرکزی انٹلی جنس ایجنسی نے یہ اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ کل رائے شماری کے بعد نتائج آنے پر شہر میں بڑے پیمانے پر فرقہ وارانہ فسادات بھڑک سکتے ہیں۔ مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے بھی اسی قسم کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ کشن باغ میں فرقہ وارانہ تشدد کے پیش نظر شہر میں حالات کشیدہ لیکن قابو میں ہیں لیکن انتخابی نتائج کے فوری بعد تشدد کا اندیشہ ہے ۔ مرکزی انٹلی جنس ایجنسیوں کی رپورٹس کے پیش نظر دونوں شہروں میں پولیس نے چوکسی اختیار کی ہوئی ہے اور بالخصوص ساوتھ زون میں پولیس عملہ کو انتہائی چوکس رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ پولیس کے اعلی عہدیدار پرانا شہر کے اطراف و اکناف کے علاقوں میں اپنی توجہ مرکوز کئے ہوئے جہاں پر سابق میں فرقہ وارانہ فسادات رونما ہوئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT