Saturday , July 21 2018
Home / شہر کی خبریں / انتخابی نظام کو بدعنوانیوں سے پاک کرنے ریفارمس فاونڈیشن کی مساعی

انتخابی نظام کو بدعنوانیوں سے پاک کرنے ریفارمس فاونڈیشن کی مساعی

حیدرآباد ۔ 11 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : عوام کے باشعور طبقہ کی جانب سے جمہوری نظام کو بدعنوانیوں سے پاک اور حقیقی عوامی خدمت گذاروں کو اسمبلیوں اور پارلیمنٹ کے لیے منتخب کرنے کے مقصد سے ریفامس فاونڈیشن کا قیام عمل میں آیا ہے جس کا مقصد مسلمہ سیاسی جماعتوں کے لیے انتخابی مصارف فراہم کرنا ہے اور ایسی سیاسی جماعتوں کی حوصلہ شکنی کرنا ہے جو انتخابات کے ذریعہ ذاتی مفادات ، فرقہ پرستی اور بدعنوانیوں کو بڑھاوا دینے کے خواہاں ہیں ۔ مسٹر سرینواس مورتی رگھوپتی جنرل سکریٹری ریفارمس فاونڈیشن نے آج پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے تمام غیر سرکاری ملازمین بشمول سرکاری ملازمین جو بینکوں کے ذریعہ تنخواہیں پارہے ہوں وہ رجسٹرڈ یا مسلمہ سیاسی پارٹیوں کو عطیات دے سکتے ہیں ۔ عطیہ کی اقل ترین رقم 10 روپئے ہوگی ۔ سیاسی پارٹیوں کے علاوہ ریفارمس فاونڈیشن کے ارکان اپنی پسند کے امیدواروں کو انتخابی میدان میں حصہ لینے کے لیے مالی امداد مہیا کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فاونڈیشن کا مقصد تعلیم یافتہ اور باشعور ایماندار اور بے لوث نمائندوں کو اسمبلیوں اور پارلیمنٹ میں بھیجنا ہے اس اقدام سے سیاسی بدعنوانیوں کا خاتمہ ہوگا اور رائے دہی کے فیصد میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔ اس سلسلہ میں الکٹرانک کلیرنس سرویس قائم کی گئی ہے جس کے کئی فائدے سیاسی پارٹیوں کو ہوں گے ۔۔
اس موقع پر مسرز ویدا کمار ، شانتا راؤ ، وینکٹ رمنا ، پون اور بھوپال موجودتھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT