Monday , June 25 2018
Home / سیاسیات / انتخابی وعدوں سے انحراف پر عوام میں مایوسی

انتخابی وعدوں سے انحراف پر عوام میں مایوسی

لکھنو ۔ 21 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اتراکھنڈ کے چیف منسٹر ہریش راوت نے آج کہا کہ بی جے پی فی ا لحال ہنی مون کے دور سے گزر رہی ہے اور پار ٹی کی اصل آزمائش سال 2017 ء میں اترپردیش اسمبلی انتخابات میں دیکھی جائے گی ۔انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی ہنی مون کا دور گزر جائے گا عوام کے ذہنوں میں سینکڑوں سوالات ابھریں گے۔ اگر بی جے پی مسائل کا حل نکالنے می

لکھنو ۔ 21 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اتراکھنڈ کے چیف منسٹر ہریش راوت نے آج کہا کہ بی جے پی فی ا لحال ہنی مون کے دور سے گزر رہی ہے اور پار ٹی کی اصل آزمائش سال 2017 ء میں اترپردیش اسمبلی انتخابات میں دیکھی جائے گی ۔انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی ہنی مون کا دور گزر جائے گا عوام کے ذہنوں میں سینکڑوں سوالات ابھریں گے۔ اگر بی جے پی مسائل کا حل نکالنے میں ناکام ہوجائے گی تو عوام سوالات کا سلسلہ شروع کردیں گے۔ تاہم ابھی سے عوام یہ سوال کر رہے ہیں کہ 15 لاکھ روپئے ہمارے اکاؤنٹ میں کب آئیں گے ، جیسا کہ بی جے پی کا انتخابی وعدہ تھا۔ چیف منسٹر بظاہر بی جے پی کے انتخابی وعدہ کا حوالہ دے رہے تھے کہ بیرونی ممالک سے کالا دھن واپس لاکر ہر ایک شہری کے اکاؤنٹ میں 5 لاکھ روپئے جمع کروائے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی فی الحال اقتدار کے مزے اڑا رہی ہے۔ کٹھن آزمائش تو اترپردیش اسمبلی انتخابات (2017) میں دیکھی جائے گی ۔ لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کی شکست پر مسٹر ہریش راوت نے کہا کہ حکومت مخالف لہر کے باعث وہ دوبارہ اقتدار میں آنے سے قاصر رہی۔ انہوں نے کہا کہ حتی کہ اٹل بہاری واجپائی جیسے بلند قامت لیڈر کو بھی اقتدار سے محروم ہونا پڑا تھا۔ انہوں نے یہ مثال پیش کی کہ دہلی میں تقریباً 15 سال تک کانگریس اقتدار میں رہی لیکن عوام تبدیلی چاہتے تھے جس کے نتیجہ میں وہاں پر معلق اسمبلی وجود میں آئی ۔ چیف منسٹر نے بتایا کہ اقتدار سے محرومی کی دوسری وجہ پارلیمنٹ میں اہم قوانین کی منظوری میں رکاوٹ پیدا کرنے کیلئے بی جے پی کی منصوبہ بند حکمت عملی تھی جس کے باعث پارلیمنٹ کی کارروائی ملتوی ہوگئی اور اہم قوانین منظور نہیں ہوسکے اور ایک عرصہ تک پارلیمنٹ کی کارروائی نہیں چلنے سے حکومت کا امیج خراب ہوگیا اور فوڈ سیکوریٹی جیسے بہترین بلز منظور نہ ہونے سے عمل آوری نہیں ہوسکی۔

TOPPOPULARRECENT