Thursday , September 20 2018
Home / شہر کی خبریں / انتخابی وعدوں پر موثر عمل آوری :سرینواس گوڑ

انتخابی وعدوں پر موثر عمل آوری :سرینواس گوڑ

حیدرآباد 23 ستمبر (سیاست نیوز)ٹی آر ایس کے رکن اسمبلی سرینواس گوڑ نے کہا کہ کے سی آر کی زیر قیادت تلنگانہ حکومت صرف وعدے نہیں بلکہ ان پر عمل کرنے والی حکومت ہے۔ انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 100 دنوں میں حکومت نے عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل میں اہم پیشرفت کی ہے ۔کسانوں کو قرضوں کی معافی کے سلسلہ میں حکومت کے فیصلہ کا حوالہ دیتے ہوئے سرینواس گوڑ نے کہا کہ حکومت نے کسانوں سے قرض کی معافی کا وعدہ کیا تھا اور اس سلسلہ میں 4250 کروڑ روپئے فوری طور پر جاری کردیئے گئے جو حکومت کی سنجیدگی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم پر عمل آوری کیلئے جملہ 1700 کروڑ کا سرکاری خزانہ پر بوجھ پڑے گا ۔ تاہم چندر شیکھر راو اپنے وعدے کی تکمیل کیلئے اس بوجھ کو برداشت کرنے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کی بھلائی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔سرینواس گوڑ نے اپوزیشن جماعتوںپر الزام عائد کیا کہ وہ قرض معافی اسکیم کے سلسلے میں بے بنیاد الزامات عائد کررہے ہیں۔ انہوں نے اپوزیشن کو مشورہ دیا کہ وہ تنقیدوں کے بجائے تعمیری تجاویز پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی ترقی کو دیکھ کر اپوزیشن جماعتیں برداشت نہیںکرپارہی ہے ۔ ٹی آر ایس حکومت دراصل عوام کی حکومت ہے اور عوام کی مرضی کے مطابق حکومت کام کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام اپوزیشن جماعتوں کے بہکاوے میںآنے والے نہیںہے اور آئندہ دو برسوں میں تلنگانہ سے اپوزیشن کا خاتمہ ہوجائے گا۔ حیدرآباد میٹرو ریل پراجکٹ کے مسئلہ پرغیر ضروری تنازعہ کا الزام عائد کرتے ہوئے سرینواس گوڑ نے کہا کہ تلگودیشم اور کانگریس قائدین حیدرآباد کی ترقی کو روکنا چاہتے ہیں وہ پراجکٹ کی تعمیر میں رکاوٹ کے ذریعہ حیدرآباد کے برانڈ امیج کو بگاڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT