Wednesday , July 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / انتخابی وعدوں کی تکمیل میں کے سی آر مکمل ناکام

انتخابی وعدوں کی تکمیل میں کے سی آر مکمل ناکام

بودھن میں منعقدہ جلسہ سے سی پی آئی ریاستی سکریٹری وینکٹ ریڈی کا خطاب

بودھن ۔ 19 ؍ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ)کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے ریاستی سکریٹری کامریڈ چاڈا وینکٹ ریڈی نے یہاں امبیڈکر چوراہے پر عوامی اجتماع کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مرکز میں برسراقتدار بی جے پی پارٹی گذشتہ عام انتخابات سے قبل ملک کی عوام سے وعدہ کیا تھا کہ بی جے پی پارٹی ملک میں برسراقتدار آتے ہی ہر شہری کے بینک کے کھاتے میں پندرہ لاکھ روپئے رقم جمع کر دے گی ‘ انہوں نے کہا کہ بی جے پی سرکار جھوٹے اور دل فریب وعدے کرتے ہوئے برسراقتدار آتے ہی بی جے پی کے قائد وزیراعظم نریندمودی نوٹ بندی اور جی ایس ٹی جیسے سخت گیر فیصلے لیتے ہوئے ملک کی معیشت کو تباہ و برباد کر دیا ہے وہی ملک میں بے روزگار کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہاں ریاست تلنگانہ میں تلنگانہ کی عوام نے علحدہ ریاست تلنگانہ تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اور ٹی آر ایس قائد مسٹر کے چندرشیکھرراؤ کے وعدے پر بھروسہ کرتے ہوئے ٹی آر ایس پارٹی کو اقتدار سونپا ۔ مسٹر راؤ نے ایک لاکھ سات ہزار بیروزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کا عوام سے وعدہ کیا تھا لیکن وہ صرف 12 ہزار افراد کو تا حال روزگار فراہم کیا ۔ کامریڈ ریڈی نے کہا کہ چیف منسٹر تلنگانہ ریاست کے بیرروزگار نوجوانوں کو روزگار نہیں فراہم کرسکے لیکن اپنے گھر میں موجود اپنی اولاد اور بھانجے کو وزارت میں میں شامل کرتے ہوئے انہیں بھرپور روزگار فراہم کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر نے دلت طبقہ کے افراد کو فی خاندان تین ایکڑ اراضی دینے کا وعدہ کیا تھا ‘ انہوں نے ریاست تلنگانہ میں موجود دلت طبقہ کے تین لاکھ 65 ہزار خاندانوں میں سے ریاستی حکومت نے صرف چار ہزار 547 دلتوں کو تین ایکر اراضی فراہم کی ۔ انہوں نے کہا بی سی پلان اور مسلم اقلیتی طبقات کو 12 فیصد تحفظات کی فراہمی کا حکومت نے وعدہ کیا لیکن عمل ندارت ۔ کامریڈ سی وینکٹ ریڈی یہاں آج صبح گیارہ بجے پہونچے وہ گذشتہ 45 دنوں سے ریاست تلنگانہ کے مختلف شہروں کا دورہ کر رہے ہیں ۔ ان کے اس دورہ کا اختتام 3؍ ڈسمبر کو ہوگا ۔ اس دورہ کے دوران وہ عوامی مسائل کی سنوائی کر رہے ہیں ‘ یہاں ان کے پہونچنے پر آر ٹی سی ایمپلائیز یونین و دیگر تنظیموں نے عوامی طور پر مسائل پر مبنی یادداشتیں پیش کی۔ مسٹر ریڈی سی پی آئی مسٹر شیخ بابو غوث الدین آر سی پی قائد کامریڈ سائی بابو ‘ شریمتی پدما اکا و دیگر ضلعی سطح کے قائدین موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT