Saturday , November 18 2017
Home / سیاسیات / انتخابی ٹکٹ دینے سے انکار پر پاسوان کے داماد کی بغاوت

انتخابی ٹکٹ دینے سے انکار پر پاسوان کے داماد کی بغاوت

پٹنہ 19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) لوک جن پارٹی صدر رام ولاس پاسوان کے داماد انیل کمار سادھو نے آج بہار اسمبلی انتخابات کے لئے پارٹی ٹکٹ دینے سے انکار پر بغاوت کا علم بلند کردیا اور یہ اعلان کیاکہ تمام اضلاع میں این ڈی اے امیدواروں کی شکست کے لئے دلت سینا کے امیدواروں کو نامزد کیا جائے گا۔ ٹکٹ دینے سے انکار پر چراغپا داماد نے دلت سینا کے ضلع صدور کا ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا جس کے وہ صدر ہیں اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے طریقہ کار کے خلاف کل پاسوان کے پتلے نذر آتش کئے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT