Sunday , July 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / انتظامی کمیٹی مساجد ناگرکرنول کا اظہار تشکر

انتظامی کمیٹی مساجد ناگرکرنول کا اظہار تشکر

ناگرکرنول۔/13 اپریل( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عازمین حج وعمرہ کی جانب سے پاسپورٹ درخواست فارم کے ادخال کے موقع پر ضلع ناگرکرنول کے اچم پیٹ، کلواکرتی،کولّاپور اور ناگر کرنول کے درخواست گذاروںکیلئے آن لائن کے ذریعہ پاسپورٹ آفس کے انتخاب حیدرآباد کرنا پڑرہاتھا اور دفتر کیلئے ضلع ناگرکرنول کے درخواست گذار عازمین حج وعمرہ کیلئے حیدرآبادپاسپورٹ آفس رجوع ہونا پڑرہاتھا، جبکہ ضلع ناگرکرنول کے علاوہ دیگر علاقوں کیلئے محبوب نگر پاسپورٹ آفس کے انتخاب کرنے کی سہولت مہیا تھی۔اس سلسلے میں انتظامی کمیٹی مساجد ناگرکرنول کی جانب سے کانگریس کے رکن قانون ساز کونسل جناب کے دامودھرریڈی سے نمائندگی کرنے پر ایم ایل سی نے رکن پارلیمنٹ مسٹر نندی ایلّیا کو اس جانب توجہہ دلانے پر رکن پارلیمنٹ نے اعلٰی عہدیداروں سے ربط پیداکرتے ہوئے اس مسئلے کوحل کروایا اور ضلع ناگرکرنول کے اچم پیٹ ، کولّاپور،ناگرکرنول اور کلواکرتی کے عازمین حج وعمرہ ودیگر پاسپورٹ درخواست گذاروں کے لئے آن لائن کے ذریعے محبوب نگر پاسپورٹ آفس کا انتخاب کی سہولت فراہم ہونے پر انتظامی کمیٹی مساجد ناگرکرنول کے صدر جناب خواجہ قطب الدین، معتمدجناب مشتاق احمد و دیگر ذمہ داران نے رکن پارلیمنٹ مسٹر نندی ایلّیا اوررکن قانون ساز کونسل مسٹر کے دامودھرریڈی کا شکریہ اداکیا۔

TOPPOPULARRECENT