Sunday , December 17 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد۔/9ڈسمبر، ( راست ) سید شرف الدین ولد سید محبوب کا طویل علالت کے بعد 8ڈسمبر کو 58سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ کو جامع مسجد حشمت پیٹ سکندرآباد میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی۔ تدفین قبرستان کارخانہ کنٹونمنٹ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 10ڈسمبر کو جامع مسجد حشمت پیٹ میں بعد عصر مقرر ہے۔ مزید معلومات کے لئے 9032376162 پر ربط کریں۔

 

٭(راست)میر مسعود علی سینئر اسٹور انچارج (سابق ملازم گولکنڈہ سگریٹ فیاکٹری )ولد میر محبوب علی مرحوم، کا بروز منگل بتاریخ 8دسمبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء جامع مسجد مشیرآباد میں ادا کی گئی۔ تدفین احاطہ درگاہ حضرت احمد بادپاؒ میں عمل میں آئی۔ مرحوم جناب مخدوم محی الدین مرحوم شاعر کے ہم زلف اور سید عبدالقدوس ایڈوکیٹ مرحوم کے حقیقی ماموں تھے۔ میر مقصود علی ملازم روزنامہ منصف کے والد تھے۔ فاتحہ سیوم 10دسمبر2015ء بروز جمعرات بعد نماز عصر جامع مسجد مشیرآباد میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں 3فرزندان و 3دختران شامل ہیں۔ تفصیلات کیلئے 9885554782پر ربط کیا جاسکتا ہے۔

 

٭٭    جناب محمد رفیق احمد ولد جناب حاجی رسول احمد مرحوم کا بروز منگل 8 دسمبر کو انتقال ہوگیا ۔ 8 دسمبر کو نماز جنازہ جامع مسجد بی کریم تاڑبن میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین درگاہ حضرت عبداللہ شاہ صاحبؒ ، نقشبندی چمن مصری گنج میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 10 دسمبر بعد نماز عصر جامع مسجد بی کریم تاڑبن میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین لڑکے اور دو لڑکیاں شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9959986440 ۔ 9347047256 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    جناب ڈی محمد اقبال احمد ( رنجول ) تاجر چرم ولد جناب ڈی محمد اسمعیل مرحوم ( رنجول ) ساکن بھولکپور مشیر آباد کا 9 دسمبر کو حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے خانگی دواخانہ میں انتقال ہوگیا ۔ مرحوم کی عمر 50 سال تھی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 لڑکے اور 2 لڑکیاں شامل ہیں ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر جامع مسجد مشیر آباد میں ادا کی گئی اور متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849114736 ۔ 9951554418 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT