Tuesday , December 12 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد۔/11ڈسمبر، ( راست ) ڈاکٹر سید غلام افضل ولد جناب سید غلام بیابانی مرحوم ریٹائرڈ ایڈیشنل پروفیسر آف پیڈیاٹریکس نیلوفر ہاسپٹل حیدرآباد کا بعمر 88سال 11ڈسمبر بروز جمعہ کو ان کی رہائش گاہ لال ٹیکری میں 3بجے دن انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 12ڈسمبر بروز ہفتہ کو بعد نماز ظہر مسجد عالم گیر ، شانتی نگر میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین مسجد عالمگیر سے متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں 3دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9246286645 یا 040-23307668 پر ربط کریں۔
٭ الحاج ولی محمد موظف ملازم محکمہ جنگلات ولد جناب محمد شہاب الدین مرحوم ساکن تیگل گوڑہ سلیم نگر ملک پیٹ کا بعمر 73سال 11ڈسمبر جمعہ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز ہفتہ بعد نماز فجر جامع مسجد سلیم نگر کالونی ملک پیٹ میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان سلیم نگر عیدگاہ میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان اور تین دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9640174050 ، 8374153854 پر ربط کریں۔

حیدرآباد ۔ 11 ۔ دسمبر : ( راست ) : حافظ و قاری محمد بن عبدالحبیب العوینی الکثیری ساکن مدینہ کالونی جہاں نما کا 76 سال کی عمر میں 10 دسمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 11 دسمبر کو بعد نماز جمعہ جامع مسجد بارکس میں ادا کی گئی اور قبرستان بارکس میں تدفین عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 13 دسمبر کو بعد عصر جامع مسجد جہاں نما میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند ڈاکٹر احمد شامل ہیں ۔ مزید معلومات کے لیے 8686057557 پر ربط کریں ۔۔

 

٭٭    جناب سید شاہ نعیم اللہ حسینی رضوی ولد جناب سید شاہ مظفر حسینی رضوی کا 10 دسمبر کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین 11 دسمبر کو درگاہ حضرت سید شاہ سہراب الدین اولیاء حسینی رضوی ؒ کے احاطہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 13 دسمبر بروز اتوار مسجد بلالؓ واقع کشن باغ محمود نگر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 97004009191 پر ربط کریں ۔۔

 

٭٭    جناب قدیر الدین احمد فاروقی ولد جناب خواجہ معین الدین فاروقی کا 8 دسمبر کو بعمر 52 سال قلب پر حملہ کے باعث دوبئی میں انتقال ہوگیا ۔ مرحوم کے فرزندان مسرس آصف احمد فاروقی اور اظہر احمد فاروقی کی بیرون ممالک سے آمد کے بعد بعد نماز عصر مدینہ مسجد بانو نگر میں نماز جنازہ ادا کی گئی ۔ فاتحہ سیوم 13 دسمبر کو مدینہ مسجد بانو نگر میں بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرات 9885697598 ۔ 9052050142 پر ربط کریں ۔۔

 

 

TOPPOPULARRECENT