Friday , November 24 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 16 ۔ دسمبر : ( راست ) : محمد عبدالنعیم ولد محمد عبدالکریم 48 سالہ ساکن شیر لنگم پلی جو سابق ٹی آر ایس میناریٹی سیل ڈسٹرکٹ جوائنٹ سکریٹری کا مختصر علالت کے بعد آج صبح بعد نماز فجر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد حضرت گنج شہیداں جھرہ میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ حضرت گنج شہیداں قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ دو لڑکے اور دو لڑکیاں شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9700115354 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    جناب مرتضیٰ علی کی والدہ محترمہ وحید النساء بنت شیخ زوار حسین مرحوم ساکن کھیت بالسٹی نور خاں بازار کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مولانا سید ظفر یاب حیدر رضوی کی امامت میں الاوہ سرطوق مبارک میں ادا کی گئی اور تدفین دائرہ حضرت میر مومنؒ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 4 دختران اور دو فرزند شامل ہیں ۔ مجلس ایصال ثواب 18 دسمبر بروز جمعہ کو 4 ساعت شام مسجد نورالامراء نور خاں بازار مقرر ہے ۔ مولانا سید ظفر یاب حیدر رضوی مخاطب کریں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9603971472 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    جناب ظہیر احمد چشتی ولد جناب زین العابدین چشتی مرحوم کا انتقال بروز منگل 15 دسمبر کو ہوگیا ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 17 دسمبر بعد نماز عصر مسجد دردانہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9177425814 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    جناب محمد ہاشم المعروف حامد میاں کا 16 دسمبر بروز چہارشنبہ کو 11 بجے دن انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 17 دسمبر کو بعد نماز ظہر مسجد ابراہیم درگاہ حضرت گنج شہیداںؒ میں ادا کی جائے گی ۔ فاتحہ سیوم 18 دسمبر بروز جمعہ بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9290699014 ۔ 9849037112 پر ربط کریں ۔۔
انتقال
٭٭    جناب محمد یعقوب علی ولد جناب شیخ مدار صاحب مرحوم وظیفہ یاب پولیس ڈپارٹمنٹ کا 16 دسمبر بروز چہارشنبہ کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 17 دسمبر بروز جمعرات کو بعد نماز ظہر مسجد عمر فاروقؓ ، حیدرگوڑہ ، حمایت نگر نزد اولڈ سی ڈی آر ہاسپٹل میں ادا کی جائے گی ۔ تفصیلات کے لیے فون نمبرات 9866401867 ۔ 7799534789 پر ربط کریں ۔۔
دوبئی میں انتقال
حیدرآباد ۔ 16 ۔ دسمبر : ( راست ) : جناب محمد علیم اللہ خاں کے 18 سالہ فرزند مسٹر عظر محمد خاں مقیم دوبئی کا سڑک کے ایک حادثہ میں 12 دسمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ و تدفین 17 دسمبر بروز جمعرات کو جدہ سعودی عرب میں عمل میں آئے گی ۔ مزید معلومات کے لیے 7330885876 پر ربط کریں ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT