Sunday , November 19 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد /17 ڈسمبر (راست ) محترم محمد رفیق احمد صاحب سائٹ انجینئیر ابوظہبی ولد محمد شہزاد مرحوم ساکن قدیم بازار گھاٹ حال مقیم گولکنڈہ کا اچانک انتقال ہوگیا ۔ تدفین ابوظہبی میں ہی عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ دو لڑکے اور دو لڑکیاں شامل ہیں ۔ مرحوم جناب محمد ابوبکر صدیق انجینئیر کے والد تھے ۔ فون نمبر 9949233698 پر ربط کریں ۔

٭٭ جناب محمد دستگیر ولد شیخ محمد مرحوم کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 18 ڈسمبر بعد نماز جمعہ غازی بنڈہ مسجد میاں فیروز میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کیلئے 8801858512/ 9533230696۔

 

حیدرآباد ۔ 17 ۔ دسمبر : ( راست ) : جناب غلام دستگیر ولد جناب محمد برہان صاحب مرحوم متوطن و زمیندار موضع چولپلی تعلقہ شاد نگر ضلع محبوب نگر و سابقہ موذن جامع مسجد چولپلی ساکن صالحین کالونی نواب صاحب کنٹہ کا بروز جمعرات انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 18 دسمبر بعد نماز جمعہ جامع مسجد چولپلی بمقام آبائی وطن موضع چولپلی تعلقہ شاد نگرعمل میں آئے گی ۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار بعد نماز عصر بمقام جامع مسجد چولپلی عمل میں آئیگی ۔ تفصیلات کیلئے 9347234000 ۔ 9392670101 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT