Friday , November 24 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 19 ۔ دسمبر : ( راست ) : جناب محمد غوث احمد ( سنجر ) فرزند جناب ایم اے رزاق ساکن وجئے نگر کالونی کا بعمر 56 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 20 دسمبر بروز اتوار مسجد خواجہ گلشن مہدی پٹنم میں بعد نماز مغرب ادا کی جائے گی ۔ تدفین احاطہ درگاہ سید احمد بادپاؒ عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات 9963143842 ۔ 9550310292 پر معلوم کی جاسکتی ہیں ۔۔
٭٭    محترمہ اختر سلطان بنت مرزا محمد رحیم خاں فروخ شیرازی مرحوم اہلیہ سید حسن علی خاں مرحوم کا آج صبح انتقال ہوگیا ۔ ان کی میت انہی کے مکان مگر کی باولی منڈی میر عالم سے اٹھائی گئی ۔ نماز جنازہ جناب ہادی علی مہدی نے پڑھائی ۔ تدفین دائرہ میر محمد مومنؒ صاحب قبلہ سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9160850610 ۔ 9885041019 پر ربط کریں ۔۔

حیدرآباد ۔ 19 ڈسمبر (راست) جناب سید عبدالقادر المعروف بہ جیلانی بھائی (وہائیٹ ہاؤز چنچلگوڑہ کھلہ) کے جواں سال فرزند سید محمد سلیمان کا جمعہ کی شب بعمر 23 سال انتقال ہوگیا۔ 19 ڈسمبر کو سہ پہر 3 بجے مسجد اکیلوی میں حضرت سید عبدالجلیل کی امامت میں نماز جنازہ ادا کی گئی۔ تدفین حظیرہ بندگی میاں حضرت سید راج محمد ؒ (حظیرہ شہیداں چنچلگوڑہ) میں عمل میں آئی۔ تفصیلات کیلئے 8978977786 پر ربط کریں۔

حیدرآباد۔/19ڈسمبر، ( راست ) جناب رفعت علی مرزا کے بموجب ان کی خوشدامن محترمہ اختر سلطان بنت مرزا محمد رحیم خان فرخ شیرازی مرحوم اہلیہ سید حسن علی خان مرحوم ساکن مگر کی باؤلی کا بعمر82 سال آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مولانا مہدی علی ہادی کی امامت میں ادا کی گئی۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومن ؒ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں دو دختران، تین فرزند مسرس سید علی رضا خان، نادر رضا خان، کمال رضا خاں شامل ہیں۔ زنانی مجلس ایصال ثواب 20 ڈسمبر بروز اتوار ایک بجے دن مرحومہ کے مکان واقع مگر کی باؤلی منڈی میر عالم میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات سیل نمبر9985545053 پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔
٭ ( راست ) محترمہ مہر النساء زوجہ احمد محی الدین مرحوم ملازم محکمہ ریلوے کا طویل علالت کے باعث بعمر 60سال 18ڈسمبر بروز جمعہ انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد صحیفہ اعظم پورہ میں 19 ڈسمبر کو بعد نماز فجر ادا کی گئی اور تدفین دائرہ حضرت میر مومن ؒ میں ادا کی گئی۔ فاتحہ سیوم 20 ڈسمبر بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد صحیفہ اعظم پورہ میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں ایک فرزند اور تین دختران شامل ہیں۔ مرحومہ خورشید خان محکمہ ٹی ایس آر ٹی سی کی خوشدامن تھیں۔ مزید تفصیلات 9849064741 یا 9885036933 پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔

حیدرآباد 19 ڈسمبر (راست) محترمہ الحاجہ لطیفہ بانو بنت جناب محبوب علی خان مرحوم زوجہ جناب ایم اے شکور مرحوم مالک سابق گولڈن فروٹ معظم جاہی مارکٹ کا بروز جمعہ صبح 7 بجے اچانک انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد عصر جامع مسجد قادریہ فرسٹ لانسر میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ حضرت سید احمد بادپاؒ سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار 20 ڈسمبر بعد نماز عصر جامع مسجد قادریہ فرسٹ لانسر میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں 4 فرزندان اور تین دختران شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT