Wednesday , November 22 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 26 ڈسمبر (راست) حضرتہ حمدان پاشاہ نبیری حضرت زرد علی شاہ ؒ زوجہ سید حمید قادری مرحوم کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد درگاہ حضرت سید شاہ موسیٰ قادری ؒ میں ادا کی گئی۔ تدفین درگاہ درفیض عام چھتہ بازار میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم اتوار 27 ڈسمبر کو بعد نماز عصر درگاہ درفیض عام میں مقرر ہے۔ مرحومہ سید فیاض قادری اور سید الیاس قادری کی والدہ تھیں۔

حیدرآباد ۔ 26 ڈسمبر (راست) سید ہادی حسین عابدی ابن جناب سید عزیز حسین شور عابدی مرحوم (ریٹائرڈ آر ٹی سی) کا انتقال 26 ڈسمبر کو ہوگیا۔ نماز جنازہ الاوہ سرطوق مبارک اور تدفین دائرہ میر مؤمن ؒ عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہیں۔ مجلس زیارت 27 ڈسمبر کو 4 ساعت دن مسجد حسینی کوٹھی مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9700254583 یا 9573993646 پر ربط کریں۔

ڈاکٹر مرزا غلام صمدانی بیگ قیصر، المعروف ڈاکٹر برلاس ولد مرزا غلام صمدانی بیگ مرحوم کا 24 ڈسمبر جمعرات (بروز عید میلادالنبی ؐ) بعمر 88 سال انتقال ہوگیا۔ ڈاکٹر صمدانی بیگ کے دادا ڈاکٹر مرزا اسحق بیگ مرحوم مہاراجہ کشن پرشاد وزیراعظم آصف جاہ سابع کے اسٹاف سرجن تھے۔ تدفین جامع مسجد مشیرآباد میں بعد نماز عشاء عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 4 لڑکے ، 3 لڑکیاں ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9849977792، 9779924242 پر ربط کریں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT