Saturday , November 25 2017
Home / Ads Others / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ /21 جنوری (راست) الحاج محمد مجتبیٰ احمد صدیقی ریٹائرڈ سرکل انسپکٹر ، مہاراشٹرا ولد محمد کریم اللہ صدیقی مرحوم کا /21 جنوری ، جمعرات کو صبح کی اولین ساعتوں میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ /22 جنوری کو بعد نماز جمعہ مکہ مسجد میں ادا کی جائے گی اور تدفین احاطہ درگاہ حضرت بادپاؒ ، فرسٹ لانسر میں ہوگی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور آٹھ دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9701887830 /9700540195 پر ربط کریں ۔

حیدرآباد ۔ 21 ۔ جنوری : ( راست ) : جناب سید جمال الدین سرور نواب ولد جناب سید احمد محی الدین مرحوم کا آج صبح 8 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب پلٹن کی مسجد ملک پیٹ میں ادا کی گئی ۔ تدفین درگاہ اجالے شاہ قبلہؒ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ ، تین صاحبزادے اور 8 دختران ہیں ۔ مرحوم ، صاحبزادہ میر محمد علی خاں میکش اور جناب عزیزقیسی مرحوم کے ہم زلف تھے ۔ فاتحہ سیوم 23 جنوری کو بعد نماز عصر پلٹن کی مسجد ملک پیٹ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے فون 9052878619 ۔ 9396442418 پر ربط کریں ۔۔

 

٭٭    جناب سید اسماعیل احمد ولد جناب سید فرید احمد کا بعمر 37 سال آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد حسینی وجئے نگر کالونی میں بعد نماز عصر ادای گئی اور تدفین قبرستان مسجدعالمگیر شانتی نگر میں عمل میں آئی ۔ جناب مقصود احمد اے ای مغل پورہ TSSPDCL کے مرحوم چھوٹے بھائی ہیں ۔ انتقال کی اطلاع کے ساتھ مسٹر پرمود کمار آئی پی ایس ڈی آئی جی مسٹر شیوشنکر آئی پی ایس ایس پی انٹلی جنس کے علاوہ اسٹاف نے مرحوم کے لواحقین کو پرسہ دیا ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9440812936 ۔ 9948545912 پر ربط کریں ۔۔

 

٭٭    مرزا سلیم حسین ابن محمد سجاد علی مرحوم جن کا 20 جنوری کو انتقال ہوگیا تھا میت 22 جنوری بروز جمعہ صبح 7 بجے مرحوم کے مکان واقع علی نگر کالونی سے اٹھائی جائے گی ۔ نماز جنازہ 9 بجے دن الاوہ سرطوق مبارک میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومنؒ میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8106997278 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT