Sunday , November 19 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد 14 فروری (راست) جناب محمد عبدالعزیز مرحوم سپرنٹنڈنٹ میڈیکل اینڈ ہیلت ڈپارٹمنٹ کی دختر محترمہ اشرف النساء پروین اہلیہ جناب سید فصیح احمد حال مقیم ریاض کا کل رات مختصر علالت کے بعد امریکہ شکاگو میں انتقال ہوگیا۔ پسماندگان میں دو فرزندان ڈاکٹر سید واصف احمد، سید کاشف احمد انجینئر اور ایک دختر مقیم شکاگو شامل ہیں۔ مرحومہ، جناب محمد سلام شاہد ڈائرکٹر مون ایڈورٹائزنگ کی بہن تھیں۔ نماز جنازہ بروز پیر بعد نماز ظہر امریکہ شکاگو میں ایم ایم سی بوریل اور تدفین بوہیمین قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9391106828 ، 9848339077 پر ربط کریں۔
حیدرآباد 14 فروری (راست) الحاج محمد حیدر قریشی ریٹائرڈ اسسٹنٹ رجسٹرار عثمانیہ یونیورسٹی ساکن سنتوش نگر کا مختصر علالت کے بعد آج صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد ظہر مدینہ مسجد بانو نگر سنتوش نگر میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان اور چار دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے سیل نمبر 9848670586 پر ربط کریں۔
جناب محمد ظہور ولد جناب چنوں میاں کا آج صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بڑی مسجد مشیرآباد میں بعد ظہر ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 16 فروری سہ شنبہ بعد عصر مقرر ہے۔ پسماندگان میں تین فرزندان اور تین دختران شامل ہیں۔ مرحوم ، جناب افتخار احمد منیجر سعودی ایرلائنز کے والد تھے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9849615269 ، 9848344548 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT