Saturday , November 25 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد۔ 14 فروری ( راست ) مولودی محمد جہانگیر قادری مرحوم کے فرزند مدرسہ حفاظ شاہی مکہ مسجد کے سابق مدرس مولانا حافظ و قاری محمد امجد قادری المقتدری سابق امام و خطیب مسجد دھوبن دارالسلام کا آج انتقال ہوگیا ۔ ان کی عمر 86 سال تھی ۔ نماز جنازہ پیر کو بعد نماز ظہر مسجد نور قاضی پورہ میں مولانا صدیق حسینی عارف پاشاہ قادری کی امامت میں پڑھائی جائیگی ۔ تدفین اولیا باغ عیدی بازار میں عمل میں آئیگی ۔ تفصیلات فون 9346214027 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔

٭ شہر کے مشہور صوفی بزرگ حضرت مولانا شاہ توفیق احمد الکمالیہ خلیفہ سلسلہ سعدیہ غوثیہ کمالیہ شہ میریہ کا کل رات انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ کل بروز پیر 15 فبروری مسجد محی الدین النسا بیگم نیو ملک پیٹ میں بعد نماز ظہر ادا کی جائیگی ۔ ظہر کی جماعت 1.30 بجے ہے ۔ تدفین مسجد قادریہ چادر گھاٹ کے قبرستان میں عمل میں آئیگی ۔ تفصیلات کیلئے فون 9346240068 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT