Friday , December 15 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد۔/17فبروری، ( راست ) محمد خواجہ رفیع الدین عرف شمیم ولد محمد شرف الدین مرحوم متوطن مادھوارم گجویل شریف کا آج 5بجے شام انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 18فبروری بعد نماز ظہر مسجد صالحین عیدی بازار میں ادا کی جائے گی اور تدفین موضع مادھوارم میں عمل میں آئے گی۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد صالحین میں مقرر ہے۔ فون 9849842353 پرتفصیلات معلوم کی جاسکتی ہیں۔
٭ جناب محمد سردار علی ولد حافظ محمد مرحوم موظف سب ٹریژری آفس ساکن چنچل گوڑہ کا 17فبروری بروز چہارشنبہ بوقت فجر بعمر 85سال انتقال ہوا۔ نماز جنازہ بعد عصر جامع مسجد درگاہ حضرت سید خواجہ حسن برہنہ شاہ صاحب قبلہ ؒ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ مرحوم کے بھتیجے مولوی عارف صدیق نے پڑھائی۔ دعاء مفتی محمد صلاح الدین نے کی۔ تدفین آبائی قبرستان درگاہ برہنہ شاہ صاحب ؒ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 18فبروری بروز جمعرات بعد نماز عصر جامع مسجد درگاہ حضرت سید خواجہ حسن برہنہ شاہ صاحب ؒ میں مقرر ہے۔تفصیلات کیلئے فون 7799650804 پر ربط کریں۔
٭(راست)جناب فرید الدین ولد جناب ولی الدین ملازم محکمہ آثار قدیمہ کا چہارشنبہ17؍فروری کو شام انتقال ہوگیا۔نماز جنازہ  جمعرات 18؍فروری کو بعدظہر مسجد صحیفہ اعظم پورہ میں پڑھی جائے گی اور تدفین متصل قبرستان مسجد چندا صاحب ملک پیٹ ریلوے اسٹیشن روڈ میں عمل میں آئے گی۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک  فرزندمحمد بشیر الدین( حال مقیم دمام) اور تین دختران شامل ہیں۔ تفصیلات کیلئے فون نمبرات7416549507/9292455767   پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔
حیدرآباد ۔ 17 ۔ فروری : ( راست ) : الحاج و زوار میر محمد علی رضوی ابن میر غلام فضل عباس کا 16 فروری کو انتقال ہوگیا ۔ میت کملی والے شاہ کی درگاہ باغ لشکر جنگ دبیر پورہ سے اٹھائی گئی اور تدفین دائرہ حضرت میر محمد مومن صاحب قبلہؒ عمل میں آئی ۔ نماز جنازہ مولانا سید اکبر حسین رضوی نے پڑھائی ۔ مجلس زیارت 18 فروری کو بعد نماز مغربین عاشور خانہ حسینیہ خانوادہ ابوطالب حسین نگر کالونی میں مقرر ہے ۔ مولانا سید اکبر حسین رضوی بیان کریں گے ۔ تفصیلات کے لیے 9291609988 ۔ 9848239634 پر ربط کریں ۔۔

٭٭    جناب محمد فرید الدین ولد جناب محمد ولی الدین ملازم محکمہ آثار قدیمہ کا 17 فروری کو مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 18 فروری کو بعد ظہر اعظم پورہ بڑی مسجد میں ادا کی جائے گی اور تدفین مسجد کے متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7416549507 ۔ 9247210433 پر ربط کریں ۔۔

٭٭    جناب میر عظمت علی رضوی ابن میر محمد علی رضوی مرحوم کا 16 فروری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مولانا سید عباس حسین نے پڑھائی اور تدفین دائرہ حضرت میر مومن سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 19 فروری کو 4 بجے شام پنجہ شاہ ولایت نزد گلزار حوض مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7799209231 ۔ 9391806061 پر ربط کریں ۔۔

 

 

 

TOPPOPULARRECENT