Saturday , December 16 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 19 ۔ فروری : ( راست ) : الحاجہ سیدہ ہمایوں فاطمہ اہلیہ الحاج خواجہ فاروق حسین عرف خالد پٹیل مرحوم کوہیری کا 16 فروری کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین 17 فروری کو تکیہ مغل فقیر ، شمشیر گنج میں عمل میں آئی ۔ نماز جنازہ مرحومہ کے بھائی مولانا سید محمد طاہر نے پڑھائی ۔ مرحومہ ، جناب سید فرید احمد المعروف فرید سحر ( مزاحیہ شاعر و مزاح نگار ) کی حقیقی بہن تھیں۔ پسماندگان میں تین بھائی اور ایک بہن ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848084306 پر ربط کریں ۔۔

٭٭    محترمہ عتیق فاطمہ زوجہ جناب محمد عبدالصمد ریٹائرڈ ڈپٹی ایگزیکٹیو انجینئر محکمہ بلدیہ کا بروز جمعہ بعمر 70 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز ہفتہ 20 فروری کو بعد نماز مغرب مسجد افضل نگر میں مقرر ہے ۔ تدفین دائرہ سلطان چنچل گوڑہ میں عمل میں آئے گی ۔ فاتحہ سیوم اتوار 21 فروری کو بعد نماز عصر مسجد افضل نگر نزد سلیم نگر کالونی میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9948088313 پر ربط کریں ۔۔

٭٭    جناب محمد سلطان ولد مرحوم جناب محمد عثمان موظف آر بی آئی کا مختصر سی علالت کے بعد بروز جمعہ انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز ہفتہ 20 فروری کو بعد نماز ظہر مسجد صفا ، جانکی نگر کالونی ٹولی چوکی میں ادا کی جائے گی اور تدفین درگاہ سید احمد بادپاؒ فرسٹ لانسرز میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں ایک فرزند اور ایک دختر شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 64290589 ۔ 7095323408 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT