Tuesday , December 12 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد۔/6مارچ، ( راست ) جناب منصور علی خان ولد جناب مسعود علی خان ساکن نامپلی کا بعمر 44سال 5مارچ کی صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر بڑی مسجد ملے پلی میں ادا کی گئی اور تدفین فرسٹ لانسر کے قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 7مارچ کو بعد نماز عصر بڑی مسجد ملے پلی میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات8801405756 یا 9346996755 پر ربط کریں۔

 

شمس آباد 6 مارچ (سیاست نیوز) الحاج حافظ محمد عمر قادری صدیقی ولد الحاج محمد صدیق مرحوم کا بعمر 106 سال کل رات انتقال ہوگیا۔ مرحوم شمس آباد کے موضع حمیداللہ نگر میں دینی مدرسہ قائم کرکے سینکڑوں طلباء کو حفاظ بنایا۔ مرحوم پروفیسر مغنی تبسم مرحوم کے چچازاد بھائی تھے۔ نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر جامع مسجد محمدیہ نرخی پھول باغ چندرائن گٹہ میں ادا کی گئی اور تدفین عیدگاہ شمس آباد قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز منگل جامع مسجد محمدیہ نرخی پھول باغ چندرائن گٹہ اور جامع مسجد شمس آباد میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 8686987500 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT