Thursday , November 23 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 22 ۔ مارچ : ( راست ) : جناب میر کرامت علی ولد میر خیرات علی مرحوم ، ریٹائرڈ کمرشیل ٹیکس آفیسر حیدرآباد کا آج صبح شکاگو ( امریکہ ) میں انتقال ہوگیا ۔ تدفین شکاگو ہی میں عمل میں آئے گی ۔ مزید معلومات کے لیے 040-24566937 ۔ 9959188315 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    جناب الحاج سید غوث الدین خطیب و امام زمیندار نادر گل ( سرونگر منڈل آر آر ڈسٹرکٹ ) صدر مجلس انتظامی مسجد حاجی لعل محمد صاحبؒ کمان شیخ فیض یاقوت پورہ ولد جناب سید شرف الدین مرحوم کا 22 مارچ کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ چہارشنبہ 23 مارچ کو بعد نماز ظہر (1-15) مسجد حاجی لعل محمد صاحبؒ میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین قبرستان نادر گل میں عمل میں آئے گی ۔ فاتحہ سیوم جمعہ 25 مارچ کو بعد نماز عصر مسجد حاجی لعل محمد صاحب میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 4 فرزندان ، 4 دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8125368206 ۔ 8686701288 پر ربط کریں ۔۔

٭٭    محترمہ اختر سلطانہ دختر محمد عبدالجبار مرحوم کا انتقال 22 مارچ بعد نماز فجر ہوا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر گلزار مسجد نیو ملک پیٹ میں ادا کی گئی اور تدفین گوشہ محل توپ خانہ کی مسجد میں عمل میں آئی ۔ تفصیلات کے لیے 9550383750 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT