Saturday , November 18 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

بیدر۔20؍اگست۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ضلع بیدر کے ممتاز معروف کہنہ مشق شاعر و ادیب اور22کتابوں کے خالق جناب نثار احمد کلیم  کا کل شب بعمر85سال انتقال ہوگیا۔ان کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ عصر جامع مسجد بیدر میں ادا کی گئی اور تدفین آبائی قبرستان عقب مسجد حسینی تکیہ موضع بگدل شریف (باغِ عدل)میں ہزاروں سوگواروں کی موجود گی میں عمل میں آئی۔ جلوس ِ جنازہ نماز اور تدفین کے موقع پرمہاراشٹرا ‘کرناٹک ‘تیلگانہ ‘آندھرا پردیش کے اضلاع  کے  ممتاز علمامشائخین ‘ متولیان وسجادگان ‘ حکماء ‘شعراء و ادباء ‘ صحافی‘وکلاء ثور ان کے بہی خواہوں کے علاوہ دو ست احباب ‘رشتہ داروں اور بلا لحاظ مذہب و ملت ہزاروں افراد نے  شرکت کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ۔مرحوم نثار احمد کلیم اپنی حیات میں حکومت اورمُختلف تنظیموں کی جانب سے ادبی خدمات پر اعزازات و ایوارڈ سے نوازے گئے ہیں ۔مرحوم کا فاتحہ سیوم /21 اگست بعد نماز جمعہ تا عصر ختم القرآن مجید بمقام مسجد حسینی بگدل مقرر ہی

TOPPOPULARRECENT