Thursday , December 14 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد 3 اپریل (راست) نواب عمر بن محمد القعیطی فرزند نواب عمر نواز جنگ بہادر نبیرہ شمشیر نواز جنگ بہادر کا 3 اپریل بروز اتوار 11 ساعت دن انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز پیر 4 اپریل کو بعد نماز ظہر مسجد ملے پلی میں ادا کی جائے گی اور تدفین مسجد برق جنگ پیٹلہ برج عمل میں آئے گی۔ مزید معلومات کے لئے فون نمبرات 9246593106 ، 9902388187 پر ربط کریں۔
٭ جناب محمد امیرالدین مرحوم فروٹ مرچنٹ کی اہلیہ کا ہفتہ کی شب انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد حافظ ڈنکا مغلپورہ میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ درگاہ حضرت راجو قتالؒ میں عمل میں آئی۔ زیارت بروز منگل بعد نماز عصر مسجد ساجدہ بیگم مغلپورہ کمان مقرر ہے۔ پسماندگان میں چار لڑکے اور تین لڑکیاں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9000006790 یا 9848011812 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT