Thursday , November 23 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 8 ۔ اپریل : ( راست ) : جناب محمد اکرام الدین ولد جناب محمد غوث مرحوم ریٹائرڈ نرسنگ سپرنٹنڈنٹ گورنمنٹ ہاسپٹل ملک پیٹ متوطن بلال پور ، کوہیر منڈل کا 5 اپریل کو بعمر 84 سال راجندر نگر حیدرآباد میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب مسجد گدا بیگ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان بغدادیؒ ، لنگر حوض میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار فرزندان و سات دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 944041641 یا 98496152827 پر ربط کریں ۔۔

 

٭٭    جناب حاجی محمد یسین مالک جنتا بائنڈنگ ورکس مچھلی کمان و رکن جماعت اسلامی ہند کا بروز جمعہ 8 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد عصر مکہ مسجد میں ادا کی گئی اور تدفین فرمان واڑی احاطہ موسیٰ قادری عابدس میں عمل میں آئی ۔ تفصیلات کے لیے 9247180764 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT