Thursday , December 14 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد۔ 10 اپریل (راست) حضرت سیدنا خذیمہ قطب الدینؒ کی تدفین آج دوپہر تھانے میں ان کی رہائش گاہ دارالسکینہ کے احاطہ میں عمل میں آئی۔ اُن کے جانشین و فرزند ہزہولینس سیدنا طاہر فخر الدین نے نماز جنازہ پڑھائی اور برادری نے تعزیت پیش کی۔ سیدنا فخرالدین نے اس موقع پر کہا کہ سیدنا قطب الدین نے اپنی ساری حیات، مومنین کی فلاح و بہبود کیلئے دُعائیں کی ہیں۔ ان کی حیات میں ہم تمام کے اندر ایک روحانی طاقت پائی جاتی تھی۔ سیدنا قطب الدین کی خدمات بے شمار ہیں۔ انہوں نے مومنین پر جو احسانات کئے ہیں، وہ ہمارے دِلوں میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے۔ ان کی زندگی ہمارے مستقبل کیلئے مشعل راہ تھی۔ ان کے جسد خاکی کو سیدنا طاہر فخر الدین ہیلی کاپٹر کے ذریعہ لایا تھا۔ ان کے انتقال پر 40 روزہ سوگ کے دوران مجالس کی قیادت سیدنا فخرالدین کریں گے۔

 

حیدرآباد۔/10اپریل، (راست ) جناب محمد علاء الدین ولد شیخ احمد مرحوم موظف ریٹائرڈ ( ایکس سرویس مین ) کا انتقال ہوگیا۔ مسجد کلاں نیا قلعہ میں9اپریل کو بعد نماز عصر نماز جنازہ ادا کی گئی اور تدفین قبرستان جمالی کنٹہ میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر9440768526 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT