Thursday , November 23 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 11 ۔ اپریل : ( راست ) : آغا پورہ کی بزرگ شخصیت جناب احمد شمس الدین المعروف حسین بھائی ولد جناب شیخ محمد اسمعیل مرحوم کا ان کی قیام گاہ واقع آغا پورہ میں 9 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد قطب شاہی آغا پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان قطب شاہی بازار گھاٹ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 12 اپریل منگل کو بعد نماز عصر مسجد قطب شاہی میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8686950429 ۔ 9985716211 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    جناب محمد عبدالوہاب ولد جناب حاجی محمد عبدالرحمن کا 11 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مدینہ مسجد بڑا بازار یاقوت پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان ناگا باولی میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 فرزند اور 2 دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم منگل 12 اپریل کو بعد نماز عصر مسجد واحد النساء بیگم صاحبہ کنڈالہ باؤلی یاقوت پورہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9347365795 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    حضرت سید محمد شاہ بشیر الدین حسینیؒ کے فرزند جناب سید محمد شاہ قیوم الدین حسینی  کا 10 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 11 اپریل کو بعد نماز ظہر مسجد یسین غریب نوازؒ ، غازی بنڈہ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل مسجد یسین غریب نوازؒ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 3 فرزندان ، 3 دختران شامل ہیں ۔ مزید معلومات کے لیے 8008814287 ۔ 9985716211 پر ربط کریں ۔۔

٭٭    جناب محمد رفیع الدین ابن جناب محمد رزاق ، ساکن تیگل کنٹہ کا بروز اتوار انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد سیف المنیر مسجد تیگل کنٹہ میں ادا کی گئی اور تدفین تکیہ اکبر علی شاہ سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔ زیارت مسجد سیف المنیر میں بعد نماز عصر تیگل کنٹہ میں بروز منگل 12 اپریل عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9533562655 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    الحاج عظمت علی عرف پاشاہ بھائی ولد جناب عبدالرحمن مرحوم کا 10 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد بیرکس شیر گیٹ کنگ کوٹھی میں ادا کی گئی اور تدفین بارکس قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 12 اپریل بروز منگل بعد نماز عصر 4 بجے شام مسجد بیرکس شیر گیٹ کنگ کوٹھی میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں ایک لڑکا حسین پاشاہ اور 7 لڑکیاں شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885189663 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT