Wednesday , November 22 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ /14 اپریل (راست) مس عفت یاسمین دختر جناب شیخ عبدالقادر مرحوم کا بروز چہارشنبہ /13 اپریل کو اچانک انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد نواب دلھے خاں چنچل گوڑہ میں اسی دن بعد عشاء ادا کی گئی اور قبرستان عباد اللہ شاہ صاحب میں تدفین عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ /15 اپریل کو بعد عصر مسجد ہذا میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9395167233 پر ربط کریں ۔

٭٭    جناب سید عبدالحکیم ولد جناب سید امام وظیفہ یاب ہیڈ پوسٹ ماسٹر وجئے نگر کالونی کا طویل علالت کے بعد حال مقیم سمتا کالونی ٹولی چوکی میں انتقال ہوگیا ۔ وہ سدی پیٹ کے متوطن تھے ۔ پسماندگان میں سید کلیم جدہ شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 00966503356 پر ربط کریں ۔۔

٭٭    جناب محمد عبدالباری رکن سدھیر کمیشن آف انکوائری کے بہنوئی جناب محمد کلیم اللہ عرف قیصر ریٹائرڈ ریلوے ڈپارٹمنٹ کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد محی الدین النساء ملک پیٹ میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان مسجد الہیٰ چادر گھاٹ میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ دو فرزندان شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9985138603 پر ربط کریں ۔۔

٭٭    الحاج محمد عبد الغفار خاں مرحوم کی اہلیہ کا شب جمعرات انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مفتی ضیا الدین نقشبندی نے بعد نماز ظہر مسجد حکیم وزیر علی مرحوم میں پڑھائی ۔ تدفین نزد درگاہ محدث دکن عقب میں واقع قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 16 مارچ کو بعد نماز عصر مسجد قطب شاہی دو پہاڑشاہ ولی میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9346328760 ۔ 24460230 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT