Thursday , December 14 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ /19 اپریل (راست) محترمہ فہیم النساء بیگم زوجہ قاضی رحیم الدین عمر 82 سال کا /18 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد معراج کرما گوڑہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان سلطان دائرہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں دو دختران اور چار فرزندان ، پروفیسر رفیع الدین فاروق ، محمد شفیع الدین کوثر ڈائرکٹر الماہا ٹریڈنگ مقیم جدہ ، فصیح الدین پرویز مقیم جدہ اور مظہرالدین مظہر ٹیکنیکل آفیسر کوالٹی کنٹرول سرکل حیدرآباد شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9866109043 – 7842172259 پر معلومات کرسکتے ہیں۔

حیدرآباد ۔ 19 ۔ اپریل : ( راست ) : محمد جہانگیر علی ( افضل میاں ) ولد محمد سردار علی صاحب مرحوم مالک ملکی تاجر شرینی افضل گنج کا آج صبح انتقال ہوا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد لعل محمد صاحب متصل کمان شیخ فیض 20 اپریل کو ادا کی جائے گی اور تدفین متصل قبرستان مسجد معراج کرما گوڑہ عمل میں آئے گی ۔ لواحقین میں تین فرزندان اور تین دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9390042299 پر ربط کریں ۔۔

O#O  الحاج حافظ محمد رحیم الدین ( ہاکر ملک پیٹ ) ولد محمد عظیم الدین صاحب کا بتاریخ 19 اپریل بروز منگل صبح 9 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب مسجد کلثوم امان نگر (A) میں ادا کی گئی اور تدفین رنگیلی کھڑکی مولا کاچھلّہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 21 اپریل بعد نماز عصر مسجد کلثوم امان نگر میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے ربط کیجئے ۔ اخبارات کے گاہک بھی ان نمبرات 8801948460, 8801996141 پر ربط کرسکتے ہیں۔
OoO  محترمہ خالدہ ریحانہ عمر 73 سال موظف ہیڈ سنٹرل گورنمنٹ ہائی اسکول شاہ علی بنڈہ بنت محمد نظام الدین مرحوم کا اج انتقال ہوگیا نماز جنازہ بعد نماز عشاء جامع مسجد صحیفہ اعظم پورہمیں ادا کی گئی ۔ تدفین مسجد الٰہی چادرگھاٹ عمل میں آئی ۔ فاتحہ سہ یوم بروز جمعرات بعد نماز عصر جامع مسجد صحیفہ اعظم پورہ مقرر ہے ۔ 7799041260
O#O  جناب محمد موعود مرزا ولد جناب محمود مرزا ساکن حسینی علم موسیٰ باؤلی ، سابق سکیورٹی آفیسر CRIUM ایراگڈہ کا بوجہ عارضۂ قلب آج بروز منگل 5 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ کل بتاریخ 20اپریل مطابق 12 رجب المرجب بعد نماز ظہر مسجد کلاں موسیٰ باؤلی میں ادا کی جائیگی اور تدفین قبرستان شاہ راجو قتال مصری گنج میں ہوگی ۔ مزید تفصیلات 9704083694,9849075526 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
OoO  حبیب الدین صاحب ولد خواجہ معین الدین مرحوم ریٹائرڈ آڈیٹر AG آفس کا بروز منگل 19اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ آج 20 اپریل بعد نماز ظہر مدینہ مسجد بانونگر ، سنتوش نگر میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین قبرستان سلطان دائرہ چنچل گوڑہ میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 7386723264 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT