Saturday , November 25 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 26 ۔ اپریل : ( راست ) : محترمہ عظمت نعیم عمر 68 سال ، زوجہ ڈاکٹر اے این ای رحمن موظف سائنٹسٹ آئی آئی سی ٹی حیدرآباد ، ساکن مراد نگر کا طویل علالت کے بعد 25 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین بعد نماز عصر حضرت بادپا درگاہ کے احاطہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ فرزند و دختر شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 27 اپریل کو مسجد صدیقی مراد نگر میں بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلئے 040-23533165 پر ربط کریں ۔۔

حیدرآباد ۔ 26 ۔ اپریل : ( راست ) : جناب محمد ہمت علی خاں ولد جناب محمد اکبر علی خاں مرحوم موظف محکمہ برقی کا کل رات انتقال ہوگیا ۔ مرحوم صاحبزادہ نواب غلام مرتضیٰ خاں تعلقہ صمصام الملک ثانی کے داماد تھے ۔ نماز جنازہ مسجد دردانہ معین باغ میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین قبرستان احاطہ درگاہ برہنہ شاہ صاحب قبلہؒ میں عمل میں آئی ۔ زیارت بعد نماز عصر بروز جمعرات مسجد دردانہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9989241814 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔۔

٭٭    نوجوان محمد عبدالعلیم ( اے ون اسٹوڈیو ) ولد محمد عبدالسلیم مرحوم ساکن کرما گوڑہ ، سعید آباد کا 25 اپریل کی شب انتقال ہوگیا ۔ ان کی عمر 40 سال تھی ۔ نماز جنازہ منگل کو بعد نماز ظہر مسجد حضرت اجالے شاہؒ میں ادا کی گئی اور تدفین سلطان دائرہ کرما گوڑہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 28 اپریل کو مسجد حضرت اجالے شاہ ؒ میں بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلئے 9160969786 ۔ 8885556068 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT