Friday , December 15 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 9 ۔ مئی : ( راست ) : جناب میر حافظ علی ولد جناب سید محمد علی مرحوم ساکن ملے پلی کا 9 مئی کو مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 10 مئی کو جامع مسجد ملے پلی میں بعد نماز ظہر مقرر ہے ۔ تدفین احاطہ درگاہ یوسفینؒ میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 5 دختران اور 3 فرزندان شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8801567786 پر ربط کریں ۔۔

حیدرآباد۔ 9۔ مئی  (راست)  جناب محمد فضل الرحمن خاں ارشد ولد جناب محمد حسین خاں مرحوم ساکن دبیر پورہ کا آج صبح انتقال ہو گیا۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب کالی مسجد دبیر پورہ میں ادا کی گئی۔ مولانا مفتی محمد عظیم الدین صاحب صدر مفتی جامعہ نظامیہ نے نماز جنازہ پڑھائی اور دعائے مغفرت کی۔ تدفین قبرستان چونے کی بھٹی یاقوت پورہ میں عمل میں آئی۔ مرحوم مولانا حافظ محمد رضوان قریشی امام وخطیب مکہ مسجد کے حقیقی خسر تھے۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ ایک فرزند محمد اعزاز الرحمن خاں اور ایک دختر شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم 10 مئی بروز منگل بعد نماز عصر کالی مسجد دبیر پورہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرس 9391414363 اور 9849206636 پر ربط پیدا کریں۔

٭٭    جناب محمد یوسف ایکتا ( شاعر ) ولد جناب محمد مومن مرحوم موظف ڈپٹی ڈائرکٹر ٹریژریز اینڈ اکاونٹس ڈپارٹمنٹ کا بروز ہفتہ 7 مئی کو بعمر 90 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد اقبال الدولہ پرکاش نگر بیگم پیٹ میں ادا کی گئی اور تدفین تاڑبن سکندرآباد قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 27766200 ۔ 9032914124 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    محترمہ حیدری بیگم بنت جناب اصغر علی مرحوم اہلیہ نواب میر قمر الدین علی خاں کا آج صبح انتقال ہوگیا ۔ تدفین دائرہ میر مومن میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 10 مئی کو 4-30 ساعت عصر حسینیہ عنایت جنگ منڈی میر عالم مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9985566784 ۔ 9885474229  پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT