Friday , December 15 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 24 ۔ مئی : ( راست ) : صاحبزادہ میر قاسم علی خاں ( ریٹائرڈ محکمہ پولیس ) ولد صاحبزادہ میر محمد علی خاں کا 24 مئی کو بوقت فجر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مدینہ مسجد ، باغ جہاں آرا ، یاقوت پورہ میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین درگاہ حضرت برہنہ شاہ صاحبؒ سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 4 فرزندان اور ایک دختر شامل ہے ۔ زیارت 26 مئی جمعرات کو مدینہ مسجد میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9951545023 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    محترمہ شریف النساء شاذاں اہلیہ محمد منظور احمد مرحوم بنت افضل الدین فاروقی جاگیردار مرحوم مڑپلی کا انتقال بروز شنبہ 12 بجے دوپہر میں ہوا ۔ تدفین احاطہ درگاہ یوسفینؒ نامپلی میں عمل میں آئی ۔ محترمہ قاریہ عشرہ (اشرف القاریات ) خازن بزم خواتین آندھرا پردیش اور مختلف خواتین کی انجمنوں سے منسلک تھیں ۔ ان کی صاحبزادی اور فرزند محمد ہادی منصور نے خواہش کی ہے کہ مرحومہ کی مغفرت کے لیے کم از کم 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر ایصال ثواب کے لیے دعا فرمائیں ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 18 شعبان المعظم 26 مئی مسجد حرمین مانصاحب ٹینک 4 ساعت شام مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9866365651 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    بانی محلہ احمد نگر فرسٹ لانسر شیخ احمد مرحوم پٹہ دار کے چھوٹے صاحبزادے شیخ عبدالعلیم کا 24 مئی کی صبح فجر کے وقت انتقال ہوگیا ۔ آج ہی بعد نماز عصر مسجد قادریہ میں نماز جنازہ ادا کی گئی ۔ اور تدفین قبرستان درگاہ سید احمد بادپاؒ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 26 مئی بروز جمعرات بعد عصر ادا کی جائے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9700938844  ۔ 23303332 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT