Wednesday , November 22 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 27 مئی (راست) جناب سید ادریس مؤظف ملازم محکمہ الیکٹریسٹی کا 27 مئی جمعہ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ ملے پلی مسجد میں ادا کی گئی اور تدفین قطب شاہی قبرستان ملے پلی میں عمل میں آئی۔ زیارت 29 مئی اتوار کو بعد نماز عصر ملے پلی مسجد میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9703736590 یا 8121817565 پر ربط کریں۔
00 جناب محمد عبدالمجید ولد محمد عبدالشریف کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 28 مئی کو بعد نماز ظہر مسجد غوثیہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان بود علی شاہ میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9885653626 یا 9849005672 پر ربط کریں۔
00 ممتاز قانون داں محمد سمیع الدین انصاری ایڈوکیٹ ولد جناب محمد حسام الدین انصاری مرحوم کا بعمر 84 سال، 27 مئی جمعہ کو فجر سے قبل انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد منصور خان (پنجہ شاہ) میں بعد نماز جمعہ ادا کی گئی اور تدفین قبرستان رنگیلی کھڑکی میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو لڑکے اور دو لڑکیاں شامل ہیں۔ واضح رہیکہ محمد سمیع الدین انصاری ایڈوکیٹ، محمد رفیع الدین انصاری انجینئر کے والد تھے۔ فاتحہ سیوم 29 مئی اتوار کو بعد عصر منصور خان میں مقرر ہے۔ فون نمبرات 9246364033 اور 9866722701 پر ربط کریں۔
00 ممتاز نعت گو شاعر جناب وسیم الہامی منصف ثنائے مصطفی ؐ کا آج صبح قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جامع مسجد چوک میں بعد نماز عصر مولانا سید کاظم پاشاہ قادری الموسوی نے پڑھائی اور تدفین متصل قبرستان مسجد پیارو میاں میں عمل میں آئی۔ اس موقع پر مولانا سید علی پاشاہ قادری، مشتاق ملک الموسوی، مولانا سید رضوان پاشاہ قادری لاابالی، مولانا سید افتخار پاشاہ، مولانا سید آصف پاشاہ، مولانا عرفان اللہ شاہ نوری، مولانا سید احمد علی تاجی، مولانا سید صادق پاشاہ، مولانا حمیدالرحمانی، حسین سید حامد شطاری، حافظ صوفی سیف احمد، محمد شاہد اقبال، جلال عارف، محمد عظیم فاطمی، اکبر خان، فریدسحر، قابل حیدرآبادی، طیب پاشاہ، سلطان بن سعید، احمد قاسمی، میر عظمت علی، سہیل عظیم، برہان وارثی، عظمت اللہ جعفری اور مختلف دینی اداروں کے سربراہان اور شعراء کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ فاتحہ سیوم اتوار کو بعد عصر جامع مسجد چوک میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9848627861 پر ربط کریں۔
00 ڈاکٹر محمد عبدالقادر خاں المعروف ڈاکٹر قدیر لنگرحوض کی زوجہ محترمہ موحید فاطمی کا انتقال بروز جمعرات رات 8:30 بجے ہوگیا۔ تدفین بروز جمعہ بعد نماز جمعہ قبرستان حضرت بغدادی ؒ لنگرحوض میں عمل میں آئی۔ نماز جنازہ مسجد حضرت بغدادی ؒ میں حضرت سید محمد صدیق حسینی عارف المعروف پاشاہ میاں قبلہ سجادہ نشین آستانہ حضرت سید محمد صدیق حسینی ؒ خواجہ محبوب اللہ و حضرت سید محمد یحییٰ پاشاہ ؒ نے پڑھائی۔ بعدازاں تدفین مولانا سید متین علی شاہ المعروف متین پاشاہ نے دعا کی۔ حضرت شاہنشاہ پاشاہ و دیگر مشائخین، علماء کرام، عزیز و اقارب کے علاوہ ڈاکٹرس برادری کی کثیر تعداد موجود تھیں۔ فاتحہ سیوم زیارت بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد حضرت بغدادی ؒ لنگرحوض میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں تین فرزند بشمول محمد عبدالسبحان خاں (خانس ہوم نرسنگ) و ایک دختر ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے موبائیل نمبر +919246169538 پر ربط کریں۔

 
امریکہ میں انتقال
حیدرآباد ۔ 27 مئی (راست) جناب سید احمد علی ریٹائرڈ محکمہ پولیس ساکن حسن نگر ولد جناب سید قدرت اللہ کا امریکہ میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اور تدفین وہیں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم اتوار 29 مئی کو بعد نماز عصر جامع مسجد حسن نگر میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان اور چار دختران شامل ہیں۔ تفصیلات کیلئے 9866157222 یا 9886508474 پر ربط کریں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT