Sunday , November 19 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد 21 جون (سیاست نیوز) یہ خبر انتہائی افسوس اور دُکھ کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ ابوالفیض حضرت سید شاہ عطاء اللہ میاں قبلہ نقشبندی مجددی قادری جانشین حضرت ابوالبرکاتؒ ، ابوالحسنات محدث دکن حضرت سید عبداللہ شاہ صاحب نقشبندی مجددی قادریؒ نقشبندی چمن مصری گنج کا سانحہ ارتحال ہوگیا۔ حضرت ممدوح سجادہ نشین نقشبندی چمن 69 برس کے تھے۔ بعد نماز تراویح تاریخی مکہ مسجد حیدرآباد میں نماز جنازہ ادا کی گئی۔ تدفین نقشبندی چمن مصری گنج میں عمل میں آئی۔ اس موقع پر حضرت ممدوح کے ہزاروں اراتمند، معتقدین، علماء، مشائخ و رشتہ داروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ فاتحہ سیوم جمعہ 24 جون کو بعد عصر درگاہ حضرت عبداللہ شاہ صاحبؒ سے متصلہ مسجدمصری گنج میں مقرر ہے۔ تفصیلات کے لئے 8801333958 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT