Tuesday , December 12 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

ڈاکٹر محمد متین قادری کے والدکا انتقال
حیدرآباد۔ 10۔ جولائی (راست) ممتاز نعتگو  شاعر جناب ابوالمجاہد شاہ محمد معین الدین قادری المعروف پیر جری قادری ساکن عیدی بازار ولد جناب محمد بہاء الدین صاحب مرحوم کا 10 جولائی کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جامع مسجد صدیق اکبرؓ عیدی بازار میں ادا کی گئی اور  تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کرنے اور پرسہ دینے والوں میں مولانا قبول پاشاہ قادری شطاری ‘ مولانا ڈاکٹر بدیع الدین صابری ‘ مولانا ڈاکٹر مصطفی شریف ‘ مولانا شہنشاہ پاشاہ قادری‘ مولانا وقار پاشاہ‘ مولانا مرتضیٰ پاشاہ‘ مولانا سجاد پاشاہ‘ مولانا علی پاشاہ قادری‘ ڈاکٹر محمد مشتاق علی‘ جناب خواجہ آصف احمد آرکٹیکٹ‘ جناب اسمٰعیل علی خان چیرمین الکٹریسٹی ریگولیٹری بورڈ تلنگانہ‘ مولانا شیخ عبدالغفور و دیگر علماء و مشائخ اور دینی مدارس کے ذمہ داران شامل ہیں۔ پسماندگان میں 3 فرزندان ڈاکٹر محمد متین الدین قادری ممبر تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن‘ جناب محمد علی الدین قادری‘ جناب قاری محمد عباس قادری سیول انجینئر مدینہ منورہ اور 3 دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم 13 جولائی چہارشنبہ کو بعد نماز عصر جامع مسجد صدیق اکبر ؓمیں مقرر ہے۔ تفصیلات کے لئے فون 9849173332 پر ربط کریں۔

 

انتقال
حیدرآباد 10 جولائی (راست) جناب سید محمد معین الدین المعروف قیصر پاشاہ قیصر باغ ولد جناب سید محمد امام الدین تانڈور کا آج صبح 8.30 بجے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر ادا کرنے کے بعد تدفین عمل میں آئی۔ زیارت 12 جولائی کو بعد نماز عصر مسجد حسینی تانڈور پارکنگ تانڈور ضلع رنگاریڈی میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 7386673383 پر ربط کریں۔

l جناب سید مظفر حسین ولد ڈاکٹر سید اطہر حسین مرحوم انسپکٹنگ اتھاریٹی آندھراپردیش اور تلنگانہ مولانا آزاد فاؤنڈیشن نئی دہلی کا علالت کے بعد 10 جولائی کو انتقال ہوگیا۔ مرحوم ڈاکٹر مظہر حسین ڈائرکٹر کووا سابقہ ڈائرکٹر اسٹیٹ بینک آف حیدرآباد اور سید ذاکر حسین بورڈ ممبر سالار جنگ میوزیم کے بھائی تھے۔ نماز جنازہ مسجد نانا باغ بشیر باغ میں بعد عصر ادا کی گئی۔ تدفین میاں بیگ قبرستان بشیر باغ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز منگل 12 جولائی بعد نماز عصر مسجد نانا باغ بشیر باغ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9000068605 یا 9394544244 پر ربط کریں۔

 

انتقال
بیدر۔10؍جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ  نیوز) ۔جناب سید رضا علی جاگیر دارو انعامدار ولد جناب اشرف علی شاہی داروغہ حویلیات بیدر کا طویل علالت کے باعث انتقال ہوگیا ۔ان کی نمازِ جنازہ بعد نمازِ عید الفطر جامع مسجدبیدر میں ادا کی گئی۔اور تدفین احاطہ قبرستان حضرت ملتانی بادشاہؒ بیدر عمل میں آئی۔جلوس‘ نمازِ جنازہ اور تدفین کے موقع پر علماء دین‘ مشائخینِ عظام ‘صحافی‘ ڈاکٹرس ‘ انجینئرس ‘ملی ‘دینی‘ سماجی ‘تعلیم اور مُختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین ‘دوست احباب بہی خوہوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔مرحوم انتہائی ہمدرد انسان تھے اور شہرمیں منعقد ہونے والے ادبی و دینی اجتماعات میں پابندی سے شرکت کرتے تھے ۔چھوٹے ‘بڑوں سے ملنساری کے ساتھ پیش آتے ۔جناب محمد لئیق الدین ایڈوکیٹ‘ محمد حبیب الرحمن‘ محمد ابراہیم سابق ارکان بلدیہ بیدر‘سید منصور احمد قادری صدرِ مجلس بیدر‘شیخ علیم الدین الفا ہوٹل‘ ڈاکٹر عارف الدین مجاہد نے مرحوم انتقال پر اپنے شدید رنج و غم کا اِظہار کرتے ہوئے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور اللہ سے دعا کی ہے مرحوم کے درجات بلند فرمائے انھیں جنت الفردوس مںے اعلی مقام عطا کرے۔

TOPPOPULARRECENT