Tuesday , December 12 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 14 جولائی (راست) جناب محمد اسمعیل شریف مرحوم کے فرزند جناب محمد حمیداللہ شریف ملازم سعودی عربیہ کا 13 جولائی کی صبح 9 بجے انتقال ہوگیا۔ بعد نماز جنازہ تدفین چلکل گوڑہ قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 15 جولائی بعد نماز عصر جامع مسجد چلکل گوڑہ میں مقرر ہے۔ مزید معلومات کیلئے فون نمبرات 9951208846 یا 9866687883 پر ربط کریں۔
00 محترمہ شمس النساء بیگم بنت جناب میر عباس علی مرحوم اہلیہ جناب سید احمد حسین مرحوم کا انتقال ہوگیا۔ تدفین دائرہ حضرت میرمؤمن سلطان شاہی میں 14 جولائی کو عمل میں آئی۔ مجلس زیارت جمعہ 15 جولائی کو بعد مغرب عاشورخانہ حسنین نورخاں بازار مقرر ہے۔ مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدرآقا بیان کریں گے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9849473171 سے ربط کریں۔

00 جناب سید عباس حسین خاں رضوی ولد جناب میر کوثر علی ساکن عاشورخانہ ماتم کدہ حسینی کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ الاوہ سرطوق مبارک دارالشفاء میں مولانا مہدی علی ہادی نے پڑھائی۔ پسماندگان میں 4 فرزندان اور 2 دختران شامل ہیں۔ مجلس زیارت آج 4 بجے شام حوزۃ المھدی اندرون کمار یار جنگ دیوڑھی منعقد ہوگی، جس میں مولانا مہدی علی ہادی بیان کریں گے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 8008920845 پر ربط کریں۔
00 جناب عابد علی ولد جناب محمد رحمت علی آئی ڈی پی ایل ساکن مہدی پٹنم کا 7 جولائی کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اسی روز بعد نماز عصر مسجد مدینہ گلشن میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ درگاہ حضرت احمد بادپا ؒ فرسٹ لانسر میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9885394970 یا 9290099310 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT