Friday , November 24 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد۔/16جولائی، ( راست ) محترمہ سیدہ طابہ ایڈوکیٹ کی اطلاع کے مطابق جناب عبدالعزیز خان عرف طیب سیول انجینئر مقیم شکاگو کا 16جولائی کی صبح 6-05  بجے (شکاگو کا وقت ) اپنے مکان پر انتقال ہوگیا۔ چند مہینوں سے وہ علیل تھے۔ مرحوم ، جناب عبدالرحمن خان پٹرول مرچنٹ  بیدر کے چوتھے صاحبزادے تھے۔ سال 2012 فبروری میں ایمیگریشن پر شکاگو منتقل ہوئے تھے ۔ مرحوم ، ایڈوکیٹ صاحبہ کے بہنوئی اور پھوپی زاد بھائی تھے، ان کا تعلق بیدر سے تھا۔ تدفین شکاگو میں ہی عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 8712268625 پر ربط کریں۔

٭ جناب محمد یوسف ولد جناب شیخ امام مرحوم بعمر 51سال ساکن باپو نگر ایس آر نگر   14جولائی کو سڑک حادثہ میں برسر موقع ہلاک ہوگئے ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد غوثیہ میں ادا کی گئی ۔ تدفین بی کے گوڑہ قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 7فرزندان اور 2دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم 17جولائی بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد غوثیہ ای ایس آئی ہاسپٹل میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9392337546 ، 9392823401 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT