Saturday , December 16 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 26 ۔ جولائی : ( راست ) : جناب سید صابر حسین مرحوم ولد سید حسین مرحوم کا 25 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ 26 جولائی کو نماز جنازہ جامع مسجد محبوب چوک میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی ۔ تدفین روبرو جامع مسجد حکیم میر وزیر علی قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 28 جولائی بعد نماز عصر جامع مسجد محبوب چوک میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9966309415 ۔ 9550838123 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    جناب محمد عابد علی مرحوم کی اہلیہ محترمہ صادق سلطانہ کا 72 سال کی عمر میں کل رات 25 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ 26 جولائی کو نماز جنازہ بعد نماز ظہر جامع مسجد معظم پورہ ملے پلی میں ادا کی گئی ۔ تدفین قطب شاہی قبرستان بازار گھاٹ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں چار لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہے ۔ تفصیلات 8686950429 ۔ 8885030555 پر حاصل کرسکتے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT