Sunday , November 19 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 4 ۔ اگست : ( راست ) : جناب محمد اشتیاق الرحمن المعروف نصیر پاشاہ ولد محمد عبدالرحمن مرحوم ساکن میدک کا بعمر 70 سال آج صبح کی اولین ساعتوں میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مدینہ مسجد ممتاز کالونی داراب جنگ میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین مسجد کے روبرو واقع قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مرحوم کے پسماندگان میں تین فرزندان اور دو دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9505193182 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    جناب محمد فاروق ولد جناب محمد ابراہیم ( مالک نیڈس ہوٹل ) راز دار خاں پیٹ منگل ہاٹ کا اچانک قلب پر حملہ کے باعث 4 اگست کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اسی دن جامع مسجد چشتی چمن درگاہ میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین احاطہ قبرستان درگاہ چشتی چمن میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور دو دختران شامل ہیں ۔ مرحوم ، محمد مظہر مشین آپریٹر روزنامہ رہنمائے دکن کے بڑے بھائی تھے ۔ تفصیلات کیلئے 9985408229 پر ربط کریں ۔ فاتحہ سیوم 5 اگست بروز جمعہ بعد نماز عصر جامع مسجد چشتی چمن درگاہ ( منگل ہاٹ ) میں مقرر ہے ۔۔

٭٭    محترمہ علیم النساء بیگم زوجہ جناب سید وہاب الدین ساکن عالیجاہ کوٹلہ جعفری گلی کا جمعرات کو بہ وقت عصر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد الماس چادر گھاٹ میں ادا کی جائے گی اور تدفین مسجد ہذا کے احاطہ قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9030849769 پر ربط کریں ۔۔

٭٭    جناب محمد فصیح الدین کوثر ولد جناب محمد کریم الدین مرحوم متوطن موضع مادہوارم منڈل ورگل ضلع میدک حال مقیم عیدی بازار کا مختصر علالت کے بعد شام 5 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد صدیق اکبرؓ روبرو درگاہ شجاع الدین صاحب عیدی بازار میں بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی اور تدفین موضع مادہوارم میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ دو فرزند شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9866742705 ۔ 9396875639 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    الحاج محمد عبدالقیوم ولد جناب محمد عبدالقادر کا 8 بجے شب دواخانہ عثمانیہ میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جمعہ 1-15 بجے مسجد نبی کریم تاڑبن میں ادا کی جائے گی جب کہ تدفین مغل فقیر تکیہ ، شمشیر گنج قبرستان عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کے لیے 7416076430 ۔ 8885175940 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT