Sunday , November 19 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حضرت مولانا قاضی حافظ سید محبوب حسین نقشبندی کا سانحہ ارتحال
حیدرآباد /10 اگست ( راست ) یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ دی جارہی ہے کہ تاریخی مکہ مسجد کے سابق امام جامعہ نظامیہ کے سابق نائب شیخ التفسیر و سابق مہتمم کتب خانہ جامعہ نظامیہ مولانا حافظ و قاری قاضی الحاج سید محبوب حسین نقشبندی  کا مختصر علالت کے بعد بعمر 84 سال 10 اگست بروز چہارشنبہ کی صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز جمعرات 11 اگست بعد نماز ظہر ایک بجے احاطہ جامعہ نظامیہ میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین احاطہ درگاہ حضرت ابوالحسنات حضرت سید عبداللہ شاہ نقشبندیؒ محدث دکن نقشبندی چمن مصری گنج میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ محترمہ کے علاوہ 6 دختران اور 5 فرزندان ہیں ۔ مرحوم کے ہزاروں شاگرد شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم بروز ہفتہ 13 اگست چار بجے شام احاطہ جامعہ نظامیہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9246592090 اور 9908584008 پر ربط کریں ۔ پرسہ دینے والوں میں قابل ذکر مفکراسلام مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ ، جامعہ نظامیہ ، مولانا محمد خواجہ شریف شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ ، مولانا مفتی سید صادق محی الدین فہیم ، مولانا حافظ شیخ احمد محی الدین ، مولانا عبدالقوی ، مولانا میر لطافت علی ، مولانا عبدالقدیر منتظم ، مولانا انوار احمد ، مولانا عبدالمقتدر ، مولانا قاضی سید لطیف علی ، مولانا حافظ محمد عثمان نقشبندی ، مولانا حافظ محمد رضوان قریشی خطیب مکہ مسجد ، مولانا عرفان اللہ شاہ نوری  ، مولانا امتیاز احمد ، مولانا حافظ شبیر احمد یعقوبی ، مولانا شیخ محبوب ، مولانا عبدالعلیم قریشی ، مولانا محمد ساجد حسین قادری ، مولانا عبدالصمد شرفی کے علاوہ دیگر علماء و مشائخ شامل ہیں ۔

٭٭ الحاج شیخ حیات ولد جناب شیخ حسین کا انتقال 9 اگست کو ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد پیارو میا ںمصری گنج میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ حضرت سید شاہ راجو قتالؒ محمد محمد الحسینی میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 11 اگست کو بعد نماز عصر مسجد پیارو میاں مصری گنج میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8688633894/ 9848268267 پر ربط کریں ۔
٭٭ جناب محمد عثمان خان ولد جناب محمد فرید خان مرحوم ریٹائرڈ ہیلت انسپکٹر ( پی ایچ ڈی ) کا 9 اگست بروز منگل کی صبح بعمر 79 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد محمد سبحان صاحبؒ شکر گنج میں ادا کی گئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 11 اگست بعد نماز عصر مسجد شکر گنج میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 8121553374 پر ربط کریں۔

٭٭ محترمہ حمیدہ بانو زوجہ جناب محمد سردارالدین مرحوم ( منتظم سرسیف نواز جنگ اسٹیٹ ریاست حیدرآباد دکن ) کا بعمر 95 سال مختصر علالت کے بعد 10 اگست کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد عشرت محل دودھ باؤلی میں بعد ظہر 11 اگست ادا کی جائے گی ۔ دائرہ میر مومن میں تدفین عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9393279630 پر ربط کریں ۔

٭٭ جناب محمد اقبال احمد ہیڈ ماسٹر ( ریٹائرڈ ) ولد جناب محمد عبدالرحمن بعمر 93 برس عمر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ عربوں کی مسجد ( مسجد العروب ) قاضی پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین میر کا دائرہ سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کیلئے 8977198117 پر ربط کریں ۔

٭٭ جناب محمد مجید( المعروف مجو ) ولد جناب خواجہ معین الدین مرحوم کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد وفا خان چنبیلی کا منڈوہ اندرون عالیجاہ کوٹلہ میں منگل کو ادا کی گئی ۔ تدفین مولا کا چھلہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں دو لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9908479268 پر ربط کریں ۔ فاتحہ سیوم جمعرات 11 اگست کو بعد نماز عصر مسجد وفا خان چنبلی کا منڈوا عالیجاہ کوٹلہ میں مقرر ہے ۔

 
٭٭ مہدویہ کی مشہور و معروف شخصیت جناب سید دائود رفیق چیف ایڈیٹر روزنامہ ’’آوازِ دوست‘‘ حیدرآباد ولد حضرت سید موسی باشاہ میاںؒ کا بعمر 70 سال 10 اگست کو انتقال ہوگیا۔ مرحوم مہدویہ قوم کے کئی دینی اور فلاحی کاموں میں حصہ لیتے تھے اور نعت گو شاعر بھی تھے۔ نماز جنازہ بعد مغرب مسجد اکیلوی چنچل گوڑہ میں ادا کی گئی۔ تدفین دائرہ حضرت بندگی میاں شاہ قاسمؒ  مجتہد گروہ مشیر آباد میں بعد نماز عشاء عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ اور تین فرزندان شامل ہیں۔ تفصیلات کیلئے فون نمبرات  9700000531, 9394068683 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT