Monday , November 20 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 13 اگست (راست) محترمہ پاشاہ بیگم زوجہ آنرری کیپٹن جناب شیخ عبدالرحمن مرحوم کا 13 اگست ہفتہ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین احاطہ درگاہ شریف میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9703563832 یا 9160323189 پر ربط کریں۔ فاتحہ سیوم 14 اگست اتوار کو بعد نماز ظہر جامع مسجد فرسٹ لانسر میں مقرر ہے۔
00 جناب قاسم علی ابن حیدر علی مرحوم کا بروز ہفتہ انتقال ہوگیا۔ تدفین دائرہ حضرت میرمؤمن میں عمل میں آئی۔ نماز جنازہ مولانا سید رضا عباس کی امامت میں الاوہ سرطوق دارالشفاء میں ادا کی گئی۔ مجلس زیارت 14 اگست اتوار کو 11 بجے دن بیت القائم پرانی حویلی میں منعقد ہوگی۔ مولانا رضا عباس خطاب کریں گے۔
00 الحاج محمد نظام الدین ولد جناب محمد امیرالدین مرحوم کا 13 اگست کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد مالاکنٹہ میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ حضرت سردار بیگ کے قبرستان واقع بھوئی گوڑہ کمان میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9959316517 ، 9346346048 پر ربط کریں۔
00 حکیم محمد عبدالباسط مؤظف ریسرچ آفیسر یونانی گورنمنٹ نظامیہ جنرل ہاسپٹل چارمینار کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب مسجد صلاح الدین پانی کی ٹانکی مغلپورہ میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ حضرت شاہ راجو قتال مصری گنج میں عمل میں آئی۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں اطباء حضرات، ڈاکٹرز، عزیز و اقارب کی کثیر تعداد شریک تھی۔ پسماندگان میں چار فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم 15 اگست پیر کو بعد نماز عصر مسجد صلاح الدین مغلپورہ میں مقرر ہے۔ مزید معلومات کیلئے فون نمبر 9848080770 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT